نئی دہلی،11جون(نامہ نگار):کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں فیس گروپ کی طرف سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر گورو ایوارڈ 2023 اور’ سویدھان اور آجکا سماج ‘کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ فیس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد مشتاق احمد انصاری کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس قومی سطح کے پروگرام میں بی ایس ایف میں ڈی آئی جی ہری لال اور پدم شری جتیندرسنگھ شنٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،جبکہ دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان منصوری، درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کے چیف انچارج حاجی سید کاشف علی نظامی، بالی ووڈ اداکارہ پرینکا کوٹھاری، سرو سماج راشٹریہ مہاسنگھ کے قومی صدر محمدطاہر صدیقی، کونسلر پریتی گپتا، سمیر احمد منصوری، بین الاقوامی شاعر ڈاکٹر اعجازپاپولر میرٹھی، کانگریس کے سابق ایم ایل اے حسن احمد، نصیب سنگھ، دہلی پردیش کانگریس کے ترجمان انوج اتریہ، دہلی پردیش جے جے کانگریس کے صدر محمد عمر سیفی، ملک میوزک ایونٹ ڈائریکٹر سنجے ملک، نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2023 کی فاتح ماہرہ خان، ضلع کانگریس کے صدر گروچرن سنگھ راجو، ہاشمی گروپ کے چیئر مین ودیگر نے شر کت کرتے ہوئے پروگرام کو کا میاب بنا یا اور نظامت اجے سکسینہ اور عظمیٰ انصاری نے مشتر کہ طور پرکی۔
فیس گروپ کی جنرل منیجر نیہا شرما کے مطابق اس پروگرام میں 14 ریاستوں سے 37 منتخب لوگوں کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر گورو ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے تعلیم، صحت، سماجی خدمت،ادب،صحافت،سنیما،ثقافت وآرٹ اوردیگرشعبوںمیںاپناکرداراداکیا ہے،ساتھ ہی ان معززین نے ملک اور معاشرے کی بہتری میں بھی بے لوث خدمات انجام دیں۔ پروگرام میں مقررین نے آئین کی طرف سے معاشرے کے ہر طبقے کو دیئے گئے حقوق اور فرائض پر روشنی ڈالی اوراسکے ساتھ ساتھ باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔آل انڈیا سیفی کونسل کے صدر چاند مو سیفی،حکومت ہند کی وزارت خزانہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ہریش یادو، انجمن فروغ اردو کے صدر معین اختر انصاری، آل انڈیایونانی کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید محمداحمد خان،ماہر تعلیم محمدالیاس،نہرو وہار بلاک کانگریس کے صدر علیم انصاری، ماہر تعلیم روشن سہیل، مصطفی آباد بلاک کانگریس کے صدرمحمد جاوید، کانگریس لیڈر طارق صدیقی، چار قدم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر جئے کشن ٹھاکر،سماجی کارکن ونودمدن، سائی سہارا سمیتی کے صدر اشوک نٹھاری، سماجی کارکن راج بالا سنگھ رانو، راکیش پرجاپتی، شیر گلفام، سلیم انصاری، سیف الدین شیخ، پروین کھنگوال، روبی شرما اور دیگر موجود تھے۔ سرووسٹیپ پاور کے ایم ڈی محمد عالم، سونم بیکری کے حاجی ریاض الدین انصاری، سینئر صحافی پردیپ مہاجن،محمدغفران آفریدی ، ایم .رئیس ایڈووکیٹ، علی عابدی، صحت کے شعبے سے ڈاکٹر رام اوتار، انیل کماررنگا، دہلی پردیش سیوا دل کانگریس کے صدر سشیل کمار، ڈی پی سی سی انسانی حقوق اور قانونی سیل کے جنرل سکریٹری ہریش گولاایڈوکیٹ، پنت اسپتال کے نرسنگ اسٹاف کے سربراہ لال چندانی،ڈاکٹرسچن متل، ڈاکٹر میگھا مودی، ڈاکٹر خالدہ حنیف، ڈاکٹر قمر الحق، ڈاکٹر عمران، حکیم آفتاب عالم، سماجی کارکن مصطفی گڈو، بھیم سین اروڑہ، بی جے پی لیڈرکرماویرچندیل، ایس پی لیڈر پرویز عالم، ٹیناپول، سرگم سٹارز کی ڈائریکٹر، فن کے شعبے سے تعلق رکھنے والے گروپ رمیش مشرا، فلم ڈائریکٹر پروڈیوسر ماہر خان، چیئرمین سور ساگر ڈاکٹر ونود کمار بابوکر، چیئرمین راج کپور لیجنڈ گروپ رامیشورکمار،گلوکارثمرخان،ابھیشیک کھنڈیلوال، پکھی اروڑا، کنچن چودھری، ہما خان، مشہور گلوکارہ، بنی مستانی، ماڈل اداکارہ شبنمستہ ذبیح، گلوکارہ سشما ککڑ، پائل ککڑ، ارویندر وتس، اشوک ٹریہان، انجلی کیش،سونوچندیل، یوگیش ملک، ساکشی کماری، انجو نشاد، شاعرہ سریتاجین،سندیپ سنگھ، صوفیہ مہتا، شفیق الرحمان، نورانی اور دیگر شامل ہیں، گورو اگروال وغیرہ کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر آر سی چندرا (سابق کمانڈنٹ، بی ایس ایف)، ڈاکٹر کے کے جونیجا (چیئرمین بورڈ آف ہومیو پیتھک سسٹم آف میڈیسن)، ماہرہ خان (نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2023 کی فاتح)، کاجل سوری (آل انڈیاریڈیو)، ڈاکٹر دیویا، تنور (پروفیسر سائبر سیکیورٹی)، سلچنا کٹاریہ (نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، جی بی پنت اسپتال)، آلوک یاترے(ایڈیٹر،کتھارنگ)،نریندرسنگھ (سماجی کارکن)، امان جیت سنگھ (ممبر،ڈی ایم سی سکھ ایڈوائزری کمیٹی) سرکار)، امجد خان لودھی (چیئرمین، یونیورسل ایجوکیشن اینڈ کلچر ٹرسٹ)، ڈاکٹر آر سریش بابو (بانی سکریٹری، گیونگ ہینڈ)، ششی ورما(صدر،آل انڈیا جیولرس سوارناکرٹریڈفیڈریشن)،محمداویس (صحافی)، ڈاکٹر اجے وشوکرما (میڈیکل ٹیچر)، ڈاکٹر ڈی سی پرجاپتی (ہومیوپیتھی کنسلٹنٹ)، ہمیندر بی کھنہ (شاعر)، ڈاکٹر شائنی گریسی پال (ٹرسٹی، آئی ڈی ایل فاؤنڈیشن)، 37 ممتازلوگوں کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر گورو ایوارڈ سے نوازا گیا۔فیس گروپ کی جنرل منیجر نیہا شرما اور فیس گروپ کے ایونٹ انچارج اور منیجر ڈاکٹر بلال انصاری نے مشترکہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ فیس گروپ قومی اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کے پیش نظر تمام مذاہب، ذاتوں، طبقات کے لوگوں کو مدعو کیاگیاتھا، جس میں سبھی لوگوں نے شرکت کی ۔