نوح،میوات،سماج نیوز سروس: علاقہ میوات میں اردو کی ترقی وترویج کے سلسلے میں ہمیشہ کوشاں رہنے والے تنظیم ”فروغ اردومیوات“ کے سوشل میڈیا انچارج فہد شمیم (گھاسیڑہ) کو علاقہ کے ایک باوقار ادارہ DAV پبلک اسکول واقع ضلع پولس لائن نوح کیلئے اردو ٹیچر کے طور پر سلیکٹ کئے جانے سے نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ دوست واحباب کے حلقوں میں بھی خوشی کا ماحول پایا جاتاہے۔گاندھی گرام گھاسیڑہ کے سابق سرپنچ ونوح مارکیٹ کمیٹی کے چئیر مین مرحوم مولانا شبیر احمد امینی کے پوتے بھائی محمد فہد شمیم گزشتہ کئی سالوں سے نہ صرف اردو کے فروغ کیلئے کا م کرنے والی تنظیموں کے ساتھ جڑ کر خدمت انجام دیتے رہے ہیں بلکہ اردو کے تئیں ان کے اندر کافی جنون بھی پایا جاتا ہے۔ان کی انہی کاوشوں کے عوض ان کو یہ مقام حاصل ہوا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر علاقہ بھر کے سرکردہ لوگوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے علاوہ ازیں اس کارنامہ پر انہیں اہل قصبہ کی سرکردہ شخصیات کی جانب سے عنقریب استقبالیہ دیا جائیگا نیز اعزازات سے نوازا بھی جائیگا۔مبارکباد پیش کرنے والوں میں مولانا صدیق سنابلی صدر تنظیم فروغ اردو میوات،سرپرست ڈاکٹر قمر الدین ذاکر، ماسٹر اشرف میواتی، نائب صدر خالد میواتی،سیکرٹری حافظ عمران،خازن ماسٹر اسلم،مفتی لقمان قاسمی، قاری لقمان گھاسیڑہ،مولانا براہیم امینی،مولانا نورالدین قاسمی، مولانا نسیم کلام،مولانا طاہر سوہنا،مولانا عارف ندوی، مولانا کامل ندوی،مولانا نعمان قاسمی،حافظ شاہد،حافظ حبیب اقصی ومحمد زاہدامینی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔












