سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی تیز ترین سنچری ٹنڈولکر کے بلے سے کی تھی۔
ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی جانب سے تھائی لینڈ کے ایک ریسٹورنٹ میں بھارتیوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس نے اپنی سب سے تیز سنچری سچن تندولکر کے بلے سے بنائی تھی۔ویڈیو میں شاہد آفریدی کو بھارتی مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے اور ان سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔