• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, فروری 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ماہ مبارک میں روزہ،تراویح کا اہتمام فرمائیں، رمضان کی قدر اور اس کا احترام کریں،بلاتفریق مذہب غریبوں، یتیموں،بیواؤں اورانسانیت کی خدمت کریں

الشریعہ ہیلپ لائن جاری کرتے ہوئے کل ہنداسلامک علمی اکیڈمی کے مفتیان کرام کی عوام سے دردمندانہ اپیل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 15, 2026
0 0
A A
ماہ مبارک میں روزہ،تراویح کا اہتمام فرمائیں، رمضان کی قدر اور اس کا احترام کریں،بلاتفریق مذہب غریبوں، یتیموں،بیواؤں اورانسانیت کی خدمت کریں
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور،سماج نیوز سروس: دور جدید میں پیش آنے والے نئے اور پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے سابق قاضی شہر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی ؒ کی قائم کردہ شہر کانپور کے جید علماء و مفتیان پر مشتمل کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کے صدر مفتی اقبال احمد قاسمی،جنرل سکریٹری مولانا خلیل احمد مظاہری، مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی و دیگر اراکین نے لوگوں کے نماز، روزہ، تراویح،زکوٰۃ، فطرہ، حج وعمرہ میں دینی معلومات اور اسلامی رہنمائی کے لئے رمضان ہیلپ لائن بنام ”الشریعہ ہیلپ لائن“جاری کرتے ہوئے تمام مسلمانوں خصوصاً اہالیان کانپور سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ اللہ رب العزت ہر سال یہ مبارک مہینہ (ماہ رمضان) امت مسلمہ کو عطا فرماتا ہے جس میں اللہ پاک کی خاص رحمتیں و برکتیں نازل ہوتی ہیں۔۔ اللہ پاک ہماری کوتاہیوں کی اصلاح فرمائے اور رمضان مبارک کی برکات سے نوازے۔ گھر کے کسی ایک فرد کو اعتکاف میں بٹھائیں اور عورتیں گھروں میں اعتکاف کا اہتمام کریں۔ زکوٰۃ وفطرہ: ماہ رمضان، اللہ کی راہ میں خاص طور سے زیادہ سے زیادہ خرچ کرنے کا بھی مہینہ ہے جیسا کہ نبی کریم علیہ السلام کی سخاوت کا اندازاس ماہ میں بہت بڑھ جاتا تھا اس لئے جو حضرات صاحبِ نصاب ہیں ان پر تو اپنے سال کے پورے ہونے کا حساب لگاکر اپنے مال کا ڈھائی فیصد مستحقین زکوۃ پر خرچ کرنا فرض ہے اور رمضان کا ماہ گزرنے پر اپنے اور اپنے نابالغ بچوں کی طرف سے فطرہ ادا کرنے کا اہتمام بھی واجب ہے۔ باقی نفلی صدقات وغیرہ کا بھی بطور خاص اہتمام کرنا چاہئے خصوصا مدارس کے سفراء اور چندہ وصول کرنے والوں کی راحت کا بھی بھر پور خیال رکھنا چاہئے ان کو بار بار بلوانے اور چکر لگانے سے پرہیز کریں۔ہمدردی ومواسات:۔ غریبوں اور کمزور طبقات کا بھر پور تعاون کیا جائے خصوصاً یتیموں، بیواؤں اور محلے کے پریشان حال لوگوں کو افطار وسحری میں یاد رکھیں ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں، ضروری سامان کے پیکٹ بنابناکر گھروں میں پہنچائیں۔ امدادی رقم سے غیر مسلم غرباء کی مدد کریں۔اس مہینہ کو رحمت دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے غم خواری اور ہمدردی کا مہینہ قرار دیا ہے اس کا تقاضہ ہے کہ ہم فراخ دل کے ساتھ غریبوں کی خدمت کریں۔ مفتی عبدالرشید قاسمی نے بتایاکہ اعمال کی قیمت اور قبولیت اسی وقت ہوتی ہے؛ جب کہ ان کو سنت وشریعت کے مطابق ادا کیا گیا ہو اور یہ مسائل سے واقفیت کے بعد ہی ہوسکتا ہے اور رمضان میں نسبتاً اعمال صالحہ اور عبادات میں اضافہ ہوتا ہے اور قدم قدم پر مسائل کی ضرورت پیش آتی ہے، چنانچہ آپ کا رمضان کا بابرکت مہینہ صحیح گزرے اور آپ کے اعمال شریعت اسلامی کے مطابق انجام پائیں اور آپ کو بروقت پیش آمدہ مسئلہ کا اسلامی طریقہ معلوم ہوجائے، اس کے لیے کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے حسب سابق امسال بھی الشریعہ ہیلپ لائن شروع کی ہے۔ جس کے نمبرات حسب ذیل ہیں، آپ سفر پر ہوں یا گھر پر، مرد ہوں یا خواتین، اس ہیلپ لائن سے فائدہ اٹھائیں اور عبادات واعمال عمدہ اور جاندار بنائیں اور ہم اراکین کو بھی دعوات صالحہ میں یاد رکھیں۔ مولانا خلیل احمد مظاہری نے اکیڈمی کی تاریخ پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ سابق قاضی شہر کانپورحضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی ؒ نے شہر کے علماء اور مفتیان کرام پر مشتمل ایک پینل بنام کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی 1437ہجری مطابق 2015ء میں قائم کیا تھا۔ جس کی ماہانہ میٹنگوں میں دور جدید میں پیش آنے والے تقریباً 140سے زائد اہم مسائل اب تک حل کئے جا چکے ہیں۔ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ رمضان المبارک میں بجلی، پانی، اور مسلم محلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ بطور خاص سحری، افطاری اور تراویح کے وقت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔پریس کانفرنس میں مفتی اقبال احمد قاسمی، مولانا خلیل احمد مظاہری، مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کے علاوہ مولانا محمد انیس خاں قاسمی، مولانا محمد انعام اللہ قاسمی،مولانا مفتی سید محمد عثمان قاسمی، مولانا مفتی سعود مرشد قاسمی،مولانا مفتی حفظ الرحمان قاسمی،مفتی سعد نور قاسمی، مفتی محمد دانش قاسمی،و دیگر عہدیداران موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مدینہ کا چارٹر: متنوع معاشرے میں مشترکہ شہریت کا اسلامی نمونہ

    مدینہ کا چارٹر: متنوع معاشرے میں مشترکہ شہریت کا اسلامی نمونہ

    فروری 15, 2026
    ’اردو ادب کا عصری منظر نامہ: اہمیت اور معنویت‘ پر قومی سمینار کاانعقاد

    ’اردو ادب کا عصری منظر نامہ: اہمیت اور معنویت‘ پر قومی سمینار کاانعقاد

    فروری 15, 2026
    وندے ماترم کی مخالفت کے پیچھے ووٹ بینک کی سیاست: اندریش کمار

    وندے ماترم کی مخالفت کے پیچھے ووٹ بینک کی سیاست: اندریش کمار

    فروری 15, 2026
    اسرائیلی آبادکاروں کے بڑے پیمانے پر حملے، 50 سے زائد فلسطینی زخمی

    اسرائیلی آبادکاروں کے بڑے پیمانے پر حملے، 50 سے زائد فلسطینی زخمی

    فروری 15, 2026
    مدینہ کا چارٹر: متنوع معاشرے میں مشترکہ شہریت کا اسلامی نمونہ

    مدینہ کا چارٹر: متنوع معاشرے میں مشترکہ شہریت کا اسلامی نمونہ

    فروری 15, 2026
    ’اردو ادب کا عصری منظر نامہ: اہمیت اور معنویت‘ پر قومی سمینار کاانعقاد

    ’اردو ادب کا عصری منظر نامہ: اہمیت اور معنویت‘ پر قومی سمینار کاانعقاد

    فروری 15, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist