• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 14, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

فیفا ورلڈ کپ: مراکش کی جیت نے سب کو رُلا دیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 12, 2022
0 0
A A
فیفا ورلڈ کپ: مراکش کی جیت نے سب کو رُلا دیا
Share on FacebookShare on Twitter

دوحہ: مراکش کی فٹبال ٹیم نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کی ہے۔ ماضی میں تین بار افریقی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک پہنچیں مگر آگے نہ جا سکیں تو اس بار کیا مختلف تھا؟مراکش کی ٹیم نے یقیناً اس ورلڈ کپ کو مزید دلچسپ بنایا ہے اور سیمی فائنل میں پہنچ کر پورے براعظم کے شائقین کو تحفہ دیا ہے۔یوسف النصیری کی حیرت انگیز چھلانگ اور غیر معمولی ہیڈر نے پہلے ہاف میں ہی سکور ایک صفر کر دیا تھا جس کے بعد مراکش کی ٹیم کو صرف دفاعی کھیل پیش کرنا تھا۔ انھوں نے ایسا ہی کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو اور پرتگال کی ٹیم کو گھر بھیج دیا۔

فاتح مراکش ٹیم کے کوچ ولید رگراگی نے کہا ہے کہ ’ہم سب کی پسندیدہ ٹیم بن گئے ہیں کیونکہ ہم نے بتایا ہے کہ ہم کیا کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔‘’اگر آپ جنون، دل اور یقین کے ساتھ کھیلتے ہو تو آپ کامیاب ہو سکتے ہو۔ میرے کھلاڑیوں نے یہی ثابت کیا۔ یہ کوئی معجزہ نہیں۔ یورپ میں کچھ لوگ شاید یہ کہیں گے مگر ہم نے پرتگال، سپین اور بیلجیئم کو ہرایا ہے اور گول ہونے دیے بغیر کروشیا کے خلاف میچ برابر رکھا۔ یہ شدید محنت کا نتیجہ ہے۔‘ان کا کہنا ہے کہ ’افریقی اور عرب ٹیمیں سخت محنت کرتی ہیں لیکن ہم نے اپنے لوگوں کو خوش کیا ہے اور انھیں ہم پر فخر ہے۔ پورے براعظم کو اس فتح پر فخر ہے۔’اگر آپ راکی بلبویا (فلم) دیکھتے ہیں تو آپ اسے سپورٹ کرتے ہیں اور ہم اس ورلڈ کپ کے راکی ہیں۔‘

کیمرون نے 1990، سینیگال نے 2002 اور گھانا نے سنہ 2010 میں کوارٹر فائنلز میں مواقع گنوا دیے تھے مگر مراکش نے قطر میں اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیا۔میچ کے آغاز سے وہ پرتگالی کھلاڑیوں سے ٹکر کا مقابلہ کرتے نظر آئے اور سٹیڈیم میں بیٹھے شائقین نے ان کا بہت ساتھ دیا۔ شائقین کی طرف سے ’سير سير (چلو، چلو)‘ اور ’ديما مغرب (مراکش ہمیشہ)‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔مراکش کے کوچ رراکی، جنھیں کافی سراہا جا رہا ہے، کو ان کے کھلاڑیوں نے فتح کے بعد ہوا میں اچھالا۔ شائقین کی طرف رُخ کر کے انھوں نے ہاتھ بلند کر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔سابق سکاٹش کھلاڑی پیٹ نیون نے بتایا کہ ’سٹیڈیم میں بہت شور تھا۔ میں یاد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ورلڈ کپ میں آخری بار ایسا شاک کب دیا گیا تھا۔‘’وہ اس جیت کے مستحق ہیں۔ نہ صرف صلاحیت اور کوششیں بلکہ یہ شور بھی نہیں تھم پا رہا تھا۔‘

مراکش نہ صرف ایک افریقی ٹیم ہے بلکہ اسے مسلم اکثریتی عرب ملکوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ ایک عرب ملک فیفا ورلڈ کپ کی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنا پایا ہے۔ٹیم نے اس دوران کھل کر اپنے اسلامی مذہبی عقائد کا اظہار کیا۔ وہ سپین کے خلاف میچ میں پینلٹیوں کے دوران ہڈل میں قرآن کی آیات کی تلاوت کرتے تھے اور پرتگال کے خلاف میچ میں کھلاڑیوں کو بار بار ہاتھ اٹھا کر دعائیں مانگتے دیکھا گیا۔مراکش نے اپنے کھلاڑیوں کی تمام تر انجریوں اور مشکلات کے باوجود پرتگال کو کوئی گول نہ کرنے دیا۔ میچ کے بعد تمام کھلاڑی اور عملے کو سٹینڈز کے پاس سجدہ کرتے دیکھا گیا۔سبسٹیٹیوٹ اشرف داری نے خود کو فلسطینی پرچم میں لپیٹ لیا جبکہ پی ایس جی کے لیے کھیلنے والے اشرف حکیمی دوبارہ اپنی والدہ کے پاس گئے جنھوں نے انھیں بوسہ دیا۔مگر سفيان بوفال نے اس بار حکیمی سے ایک قدم آگے جانے کا فیصلہ کیا اور وہ اپنی والدہ کے ساتھ ترانوں پر جھومنے لگے۔ (بی بی سی)

Tags: 2022 FIFA World CupFifaMoroccoQatar
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    جولائی 14, 2025
    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    جولائی 14, 2025
    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    جولائی 14, 2025
    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    جولائی 14, 2025
    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    جولائی 14, 2025
    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    جولائی 14, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist