یوم بہار کے موقع پر پٹنہ کے مونا سنیما میں آج دکھائی جائے گی منوج کمار کی فلم’’دی لپسٹک بوائے‘‘
پٹنہ ، 23 مارچ (پریس ریلیز):آج ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور کی قیادت میںفلم ’ دی لپسٹک بوائے‘ کے اداکار منوج کماراور جے ڈی یو لیڈر نریندر پٹیل نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی ۔ نریندر پٹیل فلم اداکار منوج کمار پٹیل کے بڑے بھائی ہیں۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کے دوران جے ڈی یو ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے اداکار منوج کمارکا تعارف کرایا اور شیوہر کے لال نے کس طرح کم عمر میں کامیابی حاصل کی اس سےروسناش کرایا ۔اس موقع پر جے ڈی یو لیڈر نر

یندر پٹیل نے وزیر اعلیٰ نتیش کمارسے ملاقات کے دوران اپنے بھائی منوج کمار کی کار کردگی سے روسناش کراتے ہوئے کہا کہ یوم بہار کے موقع پر 24 مارچ کو پٹنہ کے مونا سنیما میںدن کے 12 بجے سے 3 بجے تک منوج کمار کی اداکاری پر مبنی فلم ’دی لپسٹک بوائے ‘کی نمائش ہو گی ۔اس فلم میں منوج کمار نے کافی بہتر کر دار ادا کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہار کے لئے فخر کی بات ہے۔ یہاں کے بچے بہت ہی ٹیلنٹڈ ہیں ضرورت ہے انہیں بہتر پلیٹ فارم ملنے کی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منوج کمار جیسے نو جوانوں کی ترقی کیلئے حکومت بہار کوشاں ہے۔اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے بھی منوج کمار کو بہتر کارکردگی کے لئے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔












