سدھارتھ نگر،: ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگرنے بتایا کہ سابقہ روایات کے مطابق اس سال بھی ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کے زیر اہتمام تمام حلقوں کے اہلِ حدیث مکاتب کے طلبہ کے درمیان فائنل سالانہ تعلیمی مظاہرہ 5فروری 2023 بروز اتوار بوقت نو بجے صبح بمقام صدر دفتر ضلعی جمعیت نوگڑھ شروع ہورہا ہے۔تمام حلقوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اس پروگرام میں شرکت کریں گے، بشرط سہولت وآسانی گزارش ہے کہ جمعیت کے اس اہم پر وگرام میں شرکت فرماکر نونہالانِ ملت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنی جماعتی ومسلکی غیرت وحمیت اور دینی بیداری کا ثبوت دیں۔ناظم جمعیت نے ان تمام مدارس ومکاتب کے ذمہ داروں، اساتذہ کرام اور ہونہار طلبہ و طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے بصمیم قلب تمام مشارکین کا شکریہ ادا کیا جو ضلعی جمعیت کے اس تعلیمی مشن کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں جمعیت کے شانہ بشانہ پوری مستعدی کے ساتھ کھڑے رہے۔