نئی دہلی ، پریس ریلیز،ہمارا سماج:سینٹرل آفس ٹیم نے سخت مقابلے میں یونیورسٹی پولی ٹکنک کو آخری گیند پر شکست دے کر کل رات جامعہ پریمیئر لیگ (جے پی ایل) دوہزار چوبیس کا خطاب جیت لیا ہے۔ڈے نائٹ کا یادگار میچ یونیورسٹی کے پٹودی اسپورٹ کمپلیس میں کھیلا گیا جس میں فاتح ٹیم نے آخری گیند پر ایک سو پچپن رنگ کا ہدف حاصل کرلیا۔پروفیسر محمد شکیل قائم مقام شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ ،جناب ایم۔نسیم حیدر کارگزار مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ اور مہمانان اور یونیورسٹی کے دیگر اہل کار فائنل میچ میں موجود تھے۔قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر محمد شکیل اختتامی اور انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جب کہ محمد نسیم حیدر قائم مقام مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جناب محمد ظفر چیف مینیجر انڈین بینک ،جامعہ برانچ تقریب کے مہمانان اعزازی تھے۔انھوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں اوران کے اراکین کو ٹرافی اور میڈل دیے۔ پانچ مئی دوہزار چوبیس کو شروع ہونے والے جامعہ پریمیئر لیگ میں جامعہ کی مختلف فیکلٹیز ،سینٹرز اور دفاتر سے جامعہ اسٹاف کے کل بارہ اراکین نے حصہ لیا۔مہینہ بھر کے ٹورنامنٹ میں کل تینتیس لیگ مقابلے ہوئے جو جامعہ کرکٹ گراؤند این ایم اے کے اسپورٹس کمپلیس میں کھیلے گئے۔جے پی ایل دوہزار چوبیس کی منتظمہ کمیٹی کی سربراہی پروفیسر وسیم احمد خان ،ڈائریکٹر گیمز اینڈ اسپورٹس ،جامعہ ملیہ اسلامیہ ،پروفیسر محمد شاہد خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر گیمز اینڈ اسپورٹس جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ڈپٹی چیئر مین اور منتظمہ سیکریٹری ڈاکٹر محمد مونس جناب شاہ محمدکر رہے تھے۔ ڈاکٹر محمد ارشاد خان، پرنسپل جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول اور جناب عدیل احمد اسپورٹس آفیسر جامعہ سینیئر سیکنڈری اسکول بھی کمیٹی کے رکن تھے۔شیخ الجامعہ نے اپنی تقریر میں سخت گرمی کے موسم میں جے پی ایل دوہزار چوبیس کے کامیاب انعقاد کے لیے منتظمہ کمیٹی کو مبارک دی ۔انھوںنے ٹیم اراکین کے کھیل کود کے جذبے کی ستائش کی اور اس بات پر زور دیاکہ ایسے مقابلے اور پروگرام وقفے وقفے سے ہوتے رہنے چاہئیں۔












