رام پور ، علی الصبح ایک عجیب وغریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب شرابی شوہرنے اپنی بیوی کو پہلے تو چاقوسے زودکوب کرکے ہلاک کردیاا و ر بعد میں خود کوبھی چاقوسے زدوکوب کرکے جان دینے کی کوشش کی۔علاج کے دوران شرابی قاتل شوہربھی مرگیا۔ تھانہ گنج حلقہ کی اس واردات نے لوگوں کے دلوں کودہلادیا۔ آن فانن میں لوگوں کی بھیڑبھاڑجمع ہوگئی ۔پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی۔بتایاگیاہے کہ شہانہ عالم دختر لطیف ساکن کاشی رام کالونی تھانہ گنج ضلع بہ عمر28 سال کوصبح صبح اس کے شوہر شازیب نے چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا جس کی بروقت موت ہو گئی۔ شازیب ولد جاوید ساکن کاشی ام کالونی تھانہ گنج بہ عمر30 سال نے بعدمیں خودکوبھی چاقو مارکرزخمی کر لیا تھا۔شازیب کو ضلع اسپتال بھیجا گیا ۔ضلع اسپتال پہنچنے پر شازیب کی موت علاج کے دوران ہوگئی۔ متوفی اور متوفیہ کے پنچایت نامے بھرکرپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیاہے۔ شازیب نشہ کاعادی تھاجس کاگھرمیں اکثروبیشترجھگڑاہوتاتھا۔ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔ سرکل آفیسر انوج چودھری نے بتایاکہ باغیچہ ایمنہ میں اسکول کے پیچھے شاداب اپنی زوجہ شہانہ کو خسرال سے کل لیکرآیاتھا۔ آج دن کے11:00بجے کسی بات کولیکرزوجین کے مابین جھگڑاہوگیا۔ تب غصہ میں آکربرف توڑنے والے سوجھے سے اس نے اپنی بیوی کی آنکھوں اورگردن پربری طرح وارکردیا۔ اس کے علاوہ جسم کے متعداعضاء پراس نے سوجھے کااستعمال کرتے ہوئے وارکئے۔ بعدمیں سوجے سے اپنے آپ کو بھی گودلیا۔ دونوں کی موت ہوگئی۔ معاشقے کے چلتے ان کی شادی ہوئی تھی۔












