سید پرویز قیصر
دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس کے خلاگ کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنس کے تین بلے باز نصف سنچریاں اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ انڈین پریمیر لیگ میں گجرات ٹائٹنس کیلئے یہ پہلا اور کل ملاکر14 واں موقع تھا جب ایک اننگ میں تین کھلاڑیوں نے پچاس سے بڑی اننگیں کھیلیں۔
افتتاحی بلے باز شبھمن گل 93 منٹ میں45 بالوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے70 رن بنانے میں کامیاب رہے جبکہ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے جوس بٹلر نے27 بالوں پر 27 منٹ میں تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے52 رن بنائے۔ واشنگٹن سندر نے چوتھے نمبر پر بلے بازی کی اور63 منٹ میں32 بالوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے55 رن بنائے۔ گجرات ٹائٹنس نے اس اننگ میں چار وکٹ پر 210 رن بنائے اور ایک رن سے جیت حاصل کی۔
سب سے چھوٹے اسکور میں تین نصف سنچریاں رائل چیلنجرس بنگلورو کی جانب سے ممبئی انٖڈینس کے خلاف 11 اپریل2024 کو ممبئی میں بنائی گئی تھیں۔ اس میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 196 رن بنائے تھے جس میں فف ڈو پلیسس (88 منٹ میں40 بالوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے61 رن)، رجت پاٹیدار (39 منٹ میں26 بالوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے50رن ) اور دنیش کارتک50 منٹ میں23 بالوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر53 رن) نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور کوسات وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔
سب سے بڑے اسکور میں تین پچاس سے بڑے اسکور سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے ممبئی انڈینس کے خلاف حیدرآباد میں27 مارچ2024 کو بنائے گئے تھے۔ اس میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوور میں تین وکٹ پر 277 رن بنائے تھے جس میں ٹراویس ہیڈ (39 منٹ میں24 بالوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے62 رن)، ابھیشیک شرما ( 36 منٹ میں23 بالوں پر تین چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے63 رن ) اور ہنریچ کلاسن (43 منٹ میں34 بالوں پر چارچوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر80 رن) نصف سنچریاں اسکور کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ اس میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے31 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔
ابھی تک انڈین پریمیر لیگ میں ایک مرتبہ ایسا بھی ہوا ہے جب پچاس سے بڑے تین اسکوروں میں ایک کھلاڑی نے سچری اسکور کی ہے۔ ایسا کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف پنجاب کنگس کی جانب سے کولکاتہ میں26 اپریل2024 کو ہوئے میچ میں ہوا تھا۔ پنجاب کنگس کی جانب سے جونی بیرستو نے سنچری بنائی تھی۔ وہ91 منٹ میں48بالوں پر آٹھ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے108 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔ شاشک سنگھ32 منٹ میں28 بالوں پر دو چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 68 رن بنائے تھے جبکہ پربھ سمرن سنگھ نے27 منٹ میں20 بالوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے54 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ پنجاب کنگس نے18.4 اوور میں دو وکٹ پر262 رن بناکر آٹھ وک سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ پنجاب کنگس کا اسکور انڈین پریمیر لیگ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے بنایا گیا سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔ فیصل فیچرس












