سید پرویزقیصر
سری لنکا کی خواتین کے خلاف تروننتا پورم میں کھیلے گئے سریز کے پانچویں اور آخری ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں ہندوستان کی خواتین نے15 رن سے کامیابی حاصل کی اور پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز 5-0 سے جیتی۔ ہندوستان کی خواتین نے تیسری مرتبہ پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز میں کلین سوئپ دی۔ ٹسٹ کا ورجہ رکھنے والے ٹیموں کیلئے یہ چھٹا موقع ہے جب پانچ میچوں کی سریز میں سبھی میچوں میں جیت درج کی گئی ہے۔ انگلینڈکی خواتین نے ایسا دو مرتبہ اور زمبابوے کی خواتین نے ایک مرتبہ ایسا کیا ہے۔
سری لنکا کی خواتین کے خلاف ہندوستان کی خواتین نے پہلے میچ میں آٹھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ وشاکھاپٹنم میں ہوئے اس میچ میںسری لنکا کے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر 121 رن بنائے تھے۔ ہندوستان نے14.4 اوور میں دو وکٹ پر122 رن بناکر میچ آٹھ وکٹ سے جیتا تھا۔ اسی میدان پر ہوئے دوسرے میچ میں ہندوستان نے سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کی خواتین نے مقررہ20اوور میں نو وکٹ پر128 رن بنائے تھے۔ ہندوستان نے11.5 اوور میں تین وکٹ پر 129 رن بناکرمیچ ساتوکٹ سے جیتا تھا۔ سریز کا تیسرا میچ تروننیا پورم میں کھیلا گیا تھا جس میں میزبان ٹیم نے آٹھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کی خواتین نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر112 رن بنائے تھے۔ ہندوستان نے13.2 اوور میں دو وکٹ پر 115 رن بناکرمیچ جیتا تھا۔ اسی میدان پر ہوئے چوتھے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں میزبان ٹیم کو30 رن سے کامیابی ملی تھی۔ ہندوسان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں دو وکٹ پر 221 رن بنائے تھے۔ سری لنکا کی خواتین نے20 اوور میں چھ وکٹ191رن بنائے تھے۔ خواتین کی ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں یہ دونوں ٹیموں کے سب سے زیادہ اسکور تھے۔ پانچواں اور آخری میچ بھی اسی میدان پر ہوا جو ہندوستان کی خواتین نے 15 ر ن سے جیتا تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کی خواتین نے مقررہ20 اوورمیں سات وکٹ پر 175رن بنائے تھے۔ سری لنکا کی خواتین مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر160 رن بنانے میں کامیاب رہی تھیں اور میچ میں انہیں شکست ہوئی تھی۔
ہندوستان کی خواتین نے پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز میں پہلی مرتبہ سبھی میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ویسٹ انڈیز میں نومبر 2019 میں ہوئی سریز میں جیتے تھے۔ بنگلہ دیش کی خواتین کے خلاف اپریل2024 میںبنگلہ دیش میں ہوئی پانچ میچوں کی سریز میں ہندوستان کی خواتین سبھی میچ جیتنے میں کامیاب رہیں تھی۔
انگلینڈ کی خواتین نے پہلی مرتبہ پانچ ٹونٹی ٹونٹی میچو ں کی سریز میں کلین سوئپ اپنے گھرپر ویسٹ انڈیزکے خواتین کے خلاف کی تھی۔ اس سریز میں سبھی میچ ڈربی میں ستمبر2020 میں ہوئے تھے۔ ویسٹ انڈیز میںدسمبر 2022میں انگلینڈکی خواتین نے ویسٹ انڈیز کی خواتین کے خلاف پانچ میچوں کی سریز میں سبھی میچوں میں جیت اپنے نام کی تھی۔اس سریز میںآخری چار میچ برج ٹاون میں ہوئے تھے جبکہ سریز کی شروعات نارتھ ساونڈمیں ہوئے میچ سے ہوئی تھی۔
زمبابوے کی خواتین نے نامیبیا کے خلاف اسکے گھر پر جنوری2019 میںہوئی پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز میں سبھی میچ جیتے تھے۔ ڈیلی الیوم












