سر ینگر، سرینگر میں منعقد ہونے والا G20اجلاس جموں و کشمیر کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کا ایک موقع ہے کی بات کرتے ہوئے محکمہ سیاحت کے سیکرٹر ی سید عابد رشید نے کہا کہ مختلف ممالک کے مندوبین جو جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں مرکز کے زیر انتظام علاقے کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کیلئے سفیر کے طور پر کام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر کی زبرون پارک میں ’’ہاٹ ایئر بیلون اور ٹریکنگ مہم ‘‘کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت سید عابد رشید نے کہا کہ G20 جموں و کشمیر کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کا ایک موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے مندوبین، جو جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، مرکز کے زیر انتظام علاقے کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کیلئے سفیر کے طور پر کام کریں گے۔ عابد رشید شاہ نے مزید کہا کہ ہم توقع کر رہے ہیں کہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے مندوبین یوٹی کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے سفیر کے طور پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب سے ہمیں جموں و کشمیر کو عالمی سطح پر مثبت انداز میں فروغ دینے اور پروجیکٹ کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر میں سیاحوں کے لیے ایک اضافی کشش کے طور پر زبروان پارک میں آج گرم ہوا کے غبارے کو لانچ کیا گیا۔