مرتسر، 23 اکتوبر : لیفٹ آرم اسپنر بشن سنگھ بیدی جو ستر کی دہائی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے خطرناک اسپنر تھے ، پیر کو انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر تقریباً 77 سال تھی۔25 ستمبر 1946 کو امرتسر میں پیدا ہوئے بیدی نے ہندوستان کے لیے 21 سال کی عمر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کلکتہ (اب کولکتہ) میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ وہ 1979 تک ہندوستانی ٹیم کا اہم حصہ رہے ۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران انہوں نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 266 وکٹیں حاصل کیں۔ بیدی نے اپنا آخری ٹیسٹ 1979 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ بائیں ہاتھ کے اسپن بولر نے 22 ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی کپتانی بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے دس ایک روزہ میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ستر کی دہائی میں بیدی ایراپلی پرسنا، سری نواس وینکٹاراگھون اور بھاگوت چندر شیکھر کے اسپن چوکری سے دنیا کے بلے باز خوف زدہ تھے ۔ ہندوستان کی اس اسپن چوکری نے اکیلے ہی کئی میچوں کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں موڑنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ بیدی نے 1969-70 میں کولکتہ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگز میں 98 رنز کے عوض سات وکٹ لیے تھے ۔ یہ ایک اننگز میں ان کی بہترین کارکردگی تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی واحد نصف سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں 1976 میں بنائی تھی۔ انہو