• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, فروری 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے بھی غزہ سے فوج کا انخلا اور جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 23, 2025
0 0
A A
اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے بھی غزہ سے فوج کا انخلا اور جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب (ہ س)۔اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے زور دے کر کہا ہے کہ "اسرائیلی فوج کو غزہ سے واپس بلایا جانا چاہیے اور جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔جمعرات کی شب العربیہ” نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے واقعے کو غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا ہم نیتن یاہو کی مخالفت روز بروز بڑھاتے جا رہے ہیں، اور ہم ان کے اور ان کی حکومت کے خلاف کھڑے ہیں”۔اولمرٹ نے مزید کہا کہ واشنگٹن کا واقعہ وزیر خزانہ بتسلئیل سموٹرچ اور وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بن گوئر کے انتہا پسندانہ بیانات کا نتیجہ ہے”۔انھوں نے کہا کہ نیتن یاہو اسرائیل کے اندر تقسیم اور کشیدگی کو گہرا کر رہے ہیں”۔ سابق وزیر اعظم نے واضح کیا کہ اگرچہ نیتن یاہو کو پارلیمںٹ میں اکثریت حاصل ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ عوامی رائے ان کے خلاف ہے۔انھوں نے انکشاف کیا کہ اپوزیشن نے نیتن یاہو کو دائیں بازو سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایک محفوظ پیشکش کی تھی، لیکن انھوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔اولمرٹ نے مزید کہا ہم بین الاقوامی برادری سے مدد چاہتے ہیں تاکہ بن گوئر، سموٹرچ اور نیتن یاہو سے نجات حاصل کی جا سکے۔اولمرٹ نے کہا کہ "روزانہ لاکھوں اسرائیلی جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی واپسی کے لیے مظاہرے کر رہے ہیں”۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ "اسرائیل کے ایک بڑے طبقے کو نیتن یاہو، ان کی حکومت اور ان کی پالیسیوں پر اعتماد نہیں رہا”۔اولمرٹ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کا یہ بیان ناقابلِ قبول ہے کہ غزہ میں امداد داخل نہیں کی جا سکتی … غزہ کی انسانی ضروریات کو پورا کیا جانا چاہیے، خواہ حماس کی طرف سے کچھ رکاوٹیں بھی ہوں۔اولمرٹ نے کہا "میں ایک سال سے زائد عرصے سے غزہ میں جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہوں۔ انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ "اس جنگ کو جاری رکھنا فائدہ مند نہیں ہے۔سابق وزیر اعظم کے مطابق "اگر جنگ روک دی جاتی تو مزید زندہ قیدیوں کو بازیاب کرایا جا سکتا تھا۔ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ 7 اکتوبر کے حملے کا جواب دینا نا گزیر تھا، لیکن جنگ کو جاری رکھنا ایک سنگین غلطی ہے۔ایک اور پہلو پر گفتگو کرتے ہوئے، اولمرٹ نے انکشاف کیا کہ 2008 میں انھوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کو دو ریاستی حل پر مبنی امن منصوبہ پیش کیا تھا۔انھوں نے زور دیا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے پْر امن بقائے باہمی اور دو ریاستی حل کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے۔نیتن یاہو کی جانب سے داخلی سلامتی کے ادارے (شاباک) کے لیے ڈیوڈ زینی کو نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا جب کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے اس پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اولمرٹ نے واضح کیا کہ یہ تقرر تب ہی ممکن ہو گا جب سپریم کورٹ اس کی منظوری دے گی۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اس تقرر کو مسترد کر دے گی۔دوسری جانب نیتن یاہو نے قطر سے اسرائیلی وفد کو واپس بلا لیا کیوں کہ "حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔ یہ بات اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز بتائی۔ان ذرائع کے مطابق، نیتن یاہو نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کہ حماس "امریکہ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کی ضمانت پر اصرار کر رہی ہے۔ایک اسرائیلی عہدے دار نے کہا کہ بات چیت بند گلی میں داخل ہو چکی ہے۔ مزید یہ کہ اسرائیل دوبارہ دوحہ جانے کو تیار ہے، اگر حماس امریکی نمائندے اسٹیو ویٹکوف کی تجویز مان لے۔ اس کے تحت سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں قید نصف زندہ اسرائیلی قیدیوں کے بدلے میں 40 دن سے زیادہ کی جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور جنگ کے خاتمے سے متعلق اگلے مرحلے کے مذاکرات شامل ہوں گے۔یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فوجی کارروائیاں 18 مارچ کو دوبارہ شروع ہو گئی تھیں، جو اس سے قبل مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی معاہدے کے تحت تقریبا دو ماہ کے لیے روک دی گئی تھیں۔ معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات میں تعطل آنے کے سبب اسرائیل نے دوبارہ سے حملے شروع کر دیے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    فروری 25, 2026
    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    فروری 25, 2026
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist