دبئی۔5 فروری۔ ایم این این۔ پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ نے اتوار کو تصدیق کی۔سابق فوجی حکمران دبئی کے ایک امریکن ہسپتال میں بیماری کی وجہ سے زیر علاج تھے۔79 سالہ سابق صدر اور چیف آف آرمی سٹاف امائلائیڈوسس میں مبتلا تھے، یہ ایک نایاب بیماری ہے جس کی وجہ جسم کے تمام اعضاء اور ٹشوز میں امائلائیڈ نامی غیر معمولی پروٹین کی تشکیل ہوتی ہے۔سابق فوجی حکمران مارچ 2016 میں علاج کے لیے دبئی چلے گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ پاکستان واپس نہیں آئے۔11 اگست 1943 کو دہلی( بھارت) میں پیدا ہوئے، سابق صدر کا خاندان 1947 میں کراچی منتقل ہوا تھا۔پرویز مشرف نے 19 اپریل 1961 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے 1964 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور آرمی سٹاف اور کمانڈ کالج کوئٹہ سے گریجویٹ تھے۔ بھارت اور پاکستان اور کےبیچ کارگل جنگ کے دوران جنرل پرویز مشرف پاکستان کے صدر تھے۔