نئی دہلی ، وسطی ضلع کے سائبر اسٹیشن پولیس نے دبئی سمیت کئی ممالک کے ویزوں کے نام پر جعلسازی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں بریلی اور دہلی سے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ کچھ افریقی شہری اس گینگ کو چلا رہے تھے جو اس وقت پولیس سے دور ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کو چار بینک کھاتوں کی تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ ان لوگوں نے چند دنوں میں 200 سے زیادہ لوگوں سے 1.25 کروڑ سے زیادہ کی دھوکہ دہی کی ہے۔ پولیس گرفتار ملزمان کو ریمانڈ پر لے کرماسٹر مائند تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت دیپک کمار پرجاپتی (23)، عاشق بیگ (37)، ساجد (28)، آسیب خان (38) ساکن بریلی اور دہلی کے رہنے والے سونو کمار (26) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان سے آٹھ موبائل، چار ڈیبٹ کارڈ، تین پاس بک، تین چیک بک، ایک آدھار کارڈ اور آٹھ آدھار کارڈ اور ایڈریس تبدیل کرنے کے فارم برآمد کیے ہیں۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کرکے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔وسطی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنجے کمار سین نے کہا کہ اکتوبر 2022 میں مولانا آزاد میڈیکل کالج کے ڈاکٹر ونے سنگھ کو RP) پر دھوکہ دہی کی شکایت ملی تھی۔متاثرہ نے بتایا کہ اسے دبئی کا ویزہ درکار تھا۔ اس کے لیے اس نے گوگل کی مدد سے ایک نامور کمپنی کا نمبر لیا۔ وہاں سے موصولہ نمبر پر بات کرنے پر ملزم نے ایک معروف کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے متاثرہ سے کہا کہ وہ 1750 امریکی ڈالر (تقریباً 1.39 لاکھ) بینک اکاؤ نٹ میں جمع کرائیں۔ متاثرہ کے اکاؤ ننٹ میں 50 ہزار روپے جمع کرائے گئے۔ اس کے بعد اسے ایک ای میل موصول ہوئی۔ لیکن بعد میں ملزمان نے اپنا موبائل بند کر دیا۔ اس کے علاوہ جس میل آئی ڈی سے ای میل موصول ہوئی تھی وہ بھی باؤ نس بیک ہوگئی۔ دھوکہ دہی کا علم ہونے پر معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ ان لوگوں کا کام اکاؤ نٹ کھول کر ملزمان کے حوالے کرنا ہے۔ وہ دھوکہ دہی کی رقم اپنے پاس رکھتے ہیں، بدلے میں انہیں اچھی خاصی رقم دی جاتی ہے۔ عاشق بیگ کو ایسے لوگ ملتے ہیں، جن کے کاغذات لیے جاتے ہیں اور ان کے نام پر بینک اکاؤ نٹس کھولے جاتے ہیں۔ زیادہ تر بینک کھاتے دہلی کے پتوں پر کھولے جاتے ہیں۔ ساجد آدھار کارڈ پر ایڈریس بدلنے کا انتظام کرتا تھا۔ سونو کمار بغیر کسی تصدیق کے آدھار کی بنیاد پر پتہ تبدیل کرتا تھا۔ اس کے علاوہ آصف خان افریقی شہریوں کو پہلے سے کھولے گئے کھاتوں کو دستیاب کراتا تھا۔ سنٹرل ڈسٹرکٹ پولیس گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کر کے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔سب سے پہلے جس اکاؤ نٹ میں رقم منتقل کی گئی تھی اس کا سراغ لگایا گیا۔ اس کی بنیاد پر پولیس ٹیم بریلی پہنچ گئی۔ بینک اکاؤ ٹ دیپک کمار پرجاپتی نامی شخص کے نام پر تھا۔ اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران دیپک نے بتایا کہ اس نے اکاؤنٹ عاشق نامی نوجوان کے کہنے پر کھولا تھا۔ یہ وہ نہیں ہے جو اکاؤ نٹ چلاتا ہے، اسے بدلے میں پیسے ملتے ہیں۔ پولیس ٹیم نے بریلی سے عاشق بیگ کو گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد پولیس نے ایک ایک کر کے ساجد آسیب خان اور سونو کو دہلی سے پکڑ لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے دھوکہ دہی کی بات قبول کر لی۔