بلال بزاز
سرینگر ، سماج نیوز سروس: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار خشک موسم کا روزہ ٹوٹ گیا ۔ پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میںموسلاد ار بارشوں کے بعد گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں کافی بہتری دیکھنے کو ملی ۔ تازہ برفباری اور بارشوں کے بعد وادی کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ درج کیا گیا جبکہ دن بھر بارشوں کے نتیجے میں معمول کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ11سے 20دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات سے ہی موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی پیر پنچال کے آر پار پہاڑی علاقوں میںرواں موسم کی تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ ٹنل کے آر پار پہاڑی علاقوں ، شوپیان کے پہاڑیوںکے ساتھ ساتھ کشتوار ، راجوری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کی اطلاع ہے ۔ پیر پنچال کی پہاڑیوں پر تازہ برفباری کے باعث رات کے درجہ حرارت میںکمی بہتری دیکھنے کو ملی ہے اورکئی دنوں بعد شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ بالائی علاقوں میںتازہ برفباری کے چلتے میدانی علاقوں میں جم کر بارشیں ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر ہ آفاق گلمرگ میں 11 سینٹی میٹر اور لیہہ میں 0.1 سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے۔ بانڈی پورہ کی وادی گریز، گاندربل کے سونمرگ اور وادی کے کچھ بالائی علاقوں میں برف باری کی اطلاعات ہیں۔اس کے علاوہ سرینگر میں 0.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 2.6 ملی میٹر، پہلگام میں 2.3 ملی میٹر، کپواڑہ میں 5.5 ملی میٹر، کوکرناگ میں 5.6 ملی میٹر، جموں میں 1.0 ملی میٹر، بانہال میں 9.4 ملی میٹر، بٹوٹ میں 13.8 ملی میٹر، کٹرہ میں 2.6 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 2.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دریں اثنا، آسمان پر بادل چھائے رہنے کے درمیان کم سے کم درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوا جس کے ساتھ سرینگر میں کم از کم 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 0.7 ڈگری کے مقابلے میں 1.2 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ کوکرناگ میں گزشتہ رات 1.1 ڈگری کے مقابلے میں 2.3 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر ہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ لداخ میں، لیہہ میں منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں کچھ دنوں تک مجموعی طور پر بہتری دیکھنے کو ملے گی ۔میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے 11سے 20دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔












