• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

جامعہ ہمدرد میں’یونانی طب کی ترقی کیلئے سائنسی تحقیق کے موجودہ رجحانات‘عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 22, 2024
0 0
A A
جامعہ ہمدرد میں’یونانی طب کی ترقی کیلئے سائنسی تحقیق کے موجودہ رجحانات‘عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، پریس ریلیز،ہمارا سماج: آج جامعہ ہمدرد نئی دہلی میں یونانی طب کی ترقی کے لیے سائنسی تحقیق کے موجودہ رجحانات”عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح معزز مہمانآن کی موجودگی میں حکیم عبدالحمید ہال میں منعقد ہوا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد افشار عالم نے کی اور مہمان خصوصی کی طور پر سنٹرل کاؤنسل برائے تحقیق طبّ یونانی، گورمنٹ آف انڈیا کے ڈائرکٹر جنرل جناب ڈاکٹر این ظہیر احمد صاحب نے شرکت کی۔پروفیسر سعید احمد، آرگنائزنگ سکریٹری اور ڈائرکٹر مرکز امتیاز برائے طب یونانی نے مہمانوں اور مندوبین کا خیرمدم کیا اور کانفرنس کے اغراض ومقاصد سے روشناس کرایا۔ پروفیسر عاصم علی خان، ڈین اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نے اس مرکز اعزاز کے جامعہ ہمدرد میں قیام کے مراحل اور طب یونانی کی افادیت پر مفصّل روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے آرگنائزنگ کو چیئرمین پروفیسر فرحان جلیس احمد نے طب یونانی کے نظریہ مزاج اور پرسونالائزڈ میڈسن کا تقابلی تجزیہ پیش کیا۔ پروفیسر پلوک کے۔ مکھرجی، ڈائرکٹر، آئی بی ایس ڈی، امفال نے بطور مہمان اعزازی خطاب کیا اور جامعہ ہمدرد کی سائنسی کاوشوں کو سراہا اور اتھنو فارمیکولوجی، یونانی ادویہ کی طبعی خصوصیات اور ہندوستانی طریقہ علاج کی موجودہ دور میں افادیت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر عبدالودود، سابق ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف یونانی میڈسن، بنگلور نے مرکز کی ترقی کے منصوبوں کی تعریف کی۔ اٹلی کی یونیورسیٹی آف کاگلیاری سے تشریف لائے پروفیسر مارکو لیونتی نے کانفرنس کے انعقاد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروفیسر سی کے کٹیار، سی ای او اینڈ ایڈوائزر امامی، مہمان اعزازی نے حکومت ہند کے ون نیشن ون مونوگراف کے تکنیکی نکات پر روشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائرکٹر جنرل، مرکزی کونسل برائے تحقیق طب یونانی نے اپنے خطاب میں سی سی آر یو ایم اور جامعہ ہمدرد کے کلابوریشن اور اشتراک سے ہونے والے تحقیقی پروجیکٹس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےطب یونانی کی نظریہ اخلاط بالخصوص سودا اور اس سے متعلق ادویہ اور جدید دور میں کینسر کے علاج میں افادیت پر روشنی ڈالی ساتھ ہی تدابیر ادویہ اور ویلیڈیشن پر بھی بات کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد افشار عالم، وائس چانسلر جامعہ ہمدرد نے اپنے صدارتی خطبہ میں کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی اور طب یونانی کی نیچرل اور ہولسٹک طریقہ علاج کی افادیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخیر میں پروفیسر انور حسین خان نے اظہار تشکّر پیش کیا ۔ اس دو روزہ بین الااقوامی کانفرنس کا انعقاد مرکزِ اعزاز برائے طب یونانی (فارماکگنوسی اینڈ فارماکولوجی) جو کہ ایک جدید ترین تحقیقی سہولت ہے جسے حکومت ہند کی وزارت آیوش کی گرانقدر اسپانسرشپ سے بنایا گیا ہے، حکومت ہند روایتی ہندوستانی طبوں بالخصوص طب یونانی سے متعلق وسیع پیمانے پر سائنسی تحقیقات کرنے کے لیے وقفِ ہے۔ اس کانفرنس کے اختتام پر ۲۳ سے ۲۵ فروری کو آیوش پروفیشنلز کی صلاحیت سازی پر تین روزہ دوسری قومی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔ جملہ کانفرنس حکومت قائمہند کی آیورسواستھیا یوجنا کے تحت شیڈول ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس یونانی طب میں سائنسی تحقیق کے موجودہ رجحانات پر مرکوز ہے اور اس میں غیر ملکی مقررین اور صنعت کے رہنماؤں کی اعلیٰ سطحی کلیدی تقریریں ہوں گی جس کے بعد روایتی ہندوستانی ادویات کے موجودہ اہم مسائل خاص طور پر دائمی عوارض کے انتظام کے ساتھ ساتھ مسائل پر پینل مباحثے ہوں گے۔ خوراک کی شکلوں کو جدید بنانے پر۔ پوسٹر، زبانی اور مختصر لیکچر پریزنٹیشنز کے لیے حکیم عبدالحمید ینگ ریسرچر ایوارڈز (ہر ایک میں تین) بھی پروگرام کی ایک بڑی توجہ ہوں گے جس میں سینکڑوں محققین شرکت کریں گے۔اس بین الاقوامی کانفرنس میں ہندوستان اور بیرون ممالک سے 100 سے زیادہ معروف مقررین کی موجودگی کا مشاہدہ کیا جائے گا اور توقع ہے کہ ہندوستان اور بیرون ممالک سے 900 سے زیادہ مندوبین کی شرکت ہوگی۔ یہ پروگرام چار کلیدی تقاریر اور تین مکمل لیکچرز پر مشتمل ہوگا جس میں60 سے زائد پینلسٹس کے ساتھ ساتھ 70 سے زیادہ سیشن چیئرز اور معروف سائنسدانوں کے جائزہ کاروں کے علاوہ نوجوان سائنسدانوں کے 28 سے زیادہ مختصر حکیم عبدالحمید ایوارڈ لیکچرز ہوں گے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    فروری 5, 2026
    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    فروری 5, 2026
    بھارت کے مسلمان کرایہ دار نہیں، بلکہ اس سرزمین کے اصل مالک ہیں — :اندریش کمار

    بھارت کے مسلمان کرایہ دار نہیں، بلکہ اس سرزمین کے اصل مالک ہیں — :اندریش کمار

    فروری 5, 2026
    فرقہ واریت کی تپش میں تپتے پہاڑی  صوبے

    فرقہ واریت کی تپش میں تپتے پہاڑی صوبے

    فروری 5, 2026
    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    فروری 5, 2026
    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    فروری 5, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist