اسرائیل :اسرائیلی اخبار ” ٹائمز آف اسرائیل” نے پیر کے روز انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآؤ گیلنٹ نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو بھیجے گئے ایک خط میں متنبہ کیا ہے کہ جنگ کی کوششیں بے مقصد ہو گئی ہیں۔ اخبار کے مطابق یہ پیغام ایران پر حملے سے چند گھنٹے بھیجا گیا تھا۔اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے وزیر اعظم سے کہا کہ ایک جامع نظر کے ذریعے جنگ کے مقاصد کا از سر نو تعین کیا جانا چاہیے۔اخبار کے مطابق گیلنٹ نے نیتن یاہو سے کہا کہ یہ جنگ ایک غیر مؤثر سمت” کی جانب گامزن ہے۔ادھر اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے بتایا کہ نتین یاہو کو بھیجا گیا گیلنٹ کا خط قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئیر کے سوا بقیہ تمام وزرا کو بھیجا گیا۔اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو آگاہ کیا کہ وہ ایران پر حملے کے بعد وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کو برطرف کر دیں گے۔
اس سے قبل گیلنٹ نے اتوار کے روز باور کرایا تھا کہ غزہ کی پٹی میں موجود یرغمالیوں کی واپسی یقینی بنانے کے لیے "تکلیف دہ رعائتیں” پیش کرنا ہوں گی۔