• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 26, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

عام بجٹ یا انتخابی بجٹ؟

گیسٹ کالم سید سرفرازاحمد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 4, 2023
0 0
A A
عام بجٹ یا انتخابی بجٹ؟
Share on FacebookShare on Twitter

کسی بھی ملک کا بجٹ ملک کی معیشت ملک کے حال اور مستقبل کے مسافت کا ہدف طئے کرتا ہے جسمیں یہ عیاں ہوجاتا ہے کہ ملک آئندہ دنوں میں ترقی کے منازل تک رسائی کرے گا یا تنزل کی طرف جھکتا جائے گا بلکہ یہاں تک بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہیکہ عام بجٹ عام آدمی کیلئے سوغات ثابت ہوتا ہے یا بربادی کا روپ ڈھالیتا ہے دراصل بجٹ حاشیہ کا وہ کنارہ ہوتا ہے جس میں توازن برقرار رکھنا انتہائی اہم ہوتا ہے اسکے برعکس اگر توازن نہ رکھا جائے تو یہی بجٹ حاشیے کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی کے مترادف بن جاتا ہے اکثر یہی صورتحال گذشتہ سالوں کے بجٹ میں دیکھنے کو ملی ہے ہر بار عام بجٹ عام عوام کیلئے گلے کی ہڈی کی طرح ثابت ہوا ہے بد سے بدتر حالات میں بھی عام بجٹ کی حالت دگرگوں رہی تھی کیونکہ ہر بار بجٹ کی کیفیت ایک ہی سمت پر رواں دواں رہی صرف اعداد و شمار کے الٹ پھیر کیئے جاتے رہے ملک کی معیشت کی طاقت و کمزوری کو سالانہ پیش ہونے والاعام بجٹ ظاہر کردیتا ہے کہ ملک کس مقام پر کھڑا ہے ملک کی معاشی حالت چاہے کچھ بھی ہو اسکی زمہ دار صرف اور صرف حکومت ہوتی ہے۔
ہر سال کی طرح امسال یکم فروری کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے حکمران جماعت کانواں اور آخری بجٹ سال 24-2023 کے عام بجٹ کی سرخ گھٹری میں خاص افراد و انتخابی بجٹ کے سوغات کے طور پر پیش کیاگیا ہے کیونکہ اس بجٹ میں عام آدمی کیلئے کوئی راحت بخش ثابت نہیں ہوسکا حکومت کے بڑے بڑے دعوؤں اور خوابوں کی دنیا سے سجے اس بجٹ کو وزیر خزانہ نے امرت کال قرار دیا اور لوک سبھا میں کئی ایک دعوؤں کی دھواں دار بارش بھی برسائی جسکا جواب میز تھپتپھاکر دیا گیا مودی حکومت کے نو سالہ دور اقتدار میں یہ پہلا ایسا بجٹ ہے جسمیں ٹیکس کی جانب حکومت کا رتی برابر جھکاؤ نظر آیا ورنہ حکمرانی کے روز اول سے یہی ہورہا تھا کہ عام عوام پر ٹیکسس کا سیلاب امڈ کر آرہا تھا اب حکومت کی یہ کونسی حکمت عملی ہے جسمیں حکومت سات لاکھ تک کی سالانہ آمدنی پر ٹیکس عائد نہیں کرے گی اگر چہ یہی صورتحال پہلے بھی تھی لیکن پانچ لاکھ کی حد کو سات لاکھ کے ہندسے تک کردیا گیا وہ بھی اس شرط کی بنیاد پر یعنی حکومت کی جانب سے 2020 میں متعارف کردہ نیا ٹیکس این ٹی آر کا جو استعمال کرے گا انھیں صفر ٹیکس کی معافی رہی گی اب اس سے ملک کی عوام کا کتنے فیصدتناسب استفادہ حاصل کرے گا حکومت یہ بھی واضح کرتی تو سوال کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی خیر یہ پیٹھ تھپتھپانے والا کوئی بڑا کارنامہ نہیں ہے لیکن یہ عام بجٹ کے ساتھ ساتھ خاص بجٹ ضرور ہے وہ اسلیئے کہ اس بجٹ کو حکومت نے انتخابی بجٹ کے طور پر پیش کیا ہے وہ اس لیئے کہ بی جے پی کے سرکردہ قائدین مودی جی سے لیکر وزرائیہ کہتے نہیں تھک رہے ہیں کہ اس بجٹ سے ہر ایک کو یعنی کسانوں ,نوجوانوں ، تعلیم روزگار کو بھی فائدہ پہنچنے کے بلند بانگ دعوے کیئے جارہے ہیں جو صرف زبانی جمع خرچ کے مترادف ہے اگر اعداد و شمار کے لحاظ سے دیکھا جائے تو قلعی کھل جائے گی کیا صرف سات لاکھ کی آمدنی کے ٹیکس کو صفر کرنے سے ملک ترقی پذیر ہوجائے گا؟کیا صرف نوجوانوں میں مہارت پیدا کرنے یا "امرت پیڑی” کا نام دے دینے سے روزگار مل جائے گا؟نہیں بلکہ یہ سب سیاسی حربے ہیں کہا جارہا ہیکہ سات لاکھ کی آمدنی میں درمیانی آمدنی و سرکاری ملازمین کو پر کشش بنانے کیلئے حکومت نے اس ٹیکس فری کا اعلان کیا ہے جو وزیر اعظم اپنی زبان سے دو کروڑ نوکریوں کا اعلان کرتے ہیں پھر مکر کر پچھلے بجٹ میں 60 لاکھ نوکریوں کا اعلان کرتے ہیں پھر بھی وعدہ وفا نہ ہوسکا اور اب تو حد ہوگئی کہ نوجوانوں کو صرف ہنر مند بنانے کا اعلان کیا جاتا ہے ہم یہ کھل کر کہہ سکتے ہیں کہ بے روزگاری کا ڈھلتا سورج 2024 کےلوک سبھا انتخابات کیلئے مودی حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔
ملک میں بے روزگاری کے تناسب میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے سال 2021 میں ملک میں بے روزگاری کا کل تناسب 7.1تھا ابھی انڈین اکنامک مانیٹرنگ سنٹر کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح دسمبر2022 میں بڑھ کر 8.30 فیصد پر پہنچ گئی جو پچھلے مہینے میں 8.00 فیصد تھی اگر بے روزگاری کا تناسب ایسے ہی آسمان چھوتا رہا تو ملک کہاں سے ترقی کرےگا؟اس بجٹ نے مہنگائی کے معاملہ میں عام عوام کو چت کردیا اور مہنگائی کو تقویت بخشی اشیا کا سستی اور مہنگی کرنا ہر بجٹ کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے لیکن عام آدمی کے کام آنے والی مہنگی اشیائ پر قابو پانا ہی نرالے بجٹ کی نشانی ہوتی ہے لیکن حکومت کی جانب سے نہ ایندھن کی قمیت میں کوئی کمی ہوئی نہ ہی اشیائے ضروریات میں بلکہ حکومت کا یہ معاملہ ہمیشہ سے رہا ہے نہ پہلے کسی بجٹ میں دیکھنے کو ملا نہ اس بار ,بطور خاص اس بجٹ میں جو ناروا سلوک اقلیتوں سے کیا گیا وہ بھی اہمیت کا حامل ہے اس سال اقلیتوں کیلئے صرف 3097 کروڑ روپیئے مختص کیئے گئے حالانکہ پچھلے سال اقلیتوں کیلئے 5020 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا تھا ایک ہزار 923 کروڑ روپیوں کی بھاری کٹوتی کی گئی مودی حکومت اقلیتوں کے ساتھ ہمدردی کی جو دوہای دیتی رہتی ہے اگر اسکا کچھ حصہ بھی باقی رہتا تو بجائے بجٹ کو پچھلے سال سے مزید اضافہ کرتی نہ کہ کم حکومت نے کھل کر اقلیتوں کے بجٹ میں جو کمی ہے حکومت کی جھوٹی ہمدردی کا دعوی کھوکھلا ثابت ہوا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہیکہ مودی حکومت نہ سب کا ساتھ چاہتی ہے نہ وکاس اور نہ ہی وشواس جیتنا چاہتی ہے قرض میں لت پت مودی حکومت بجٹ کا بے جا اصراف تو زور و شور سے کرتی آرہی ہے لیکن ملک کی عوام بالخصوص اقلیتوں پر نچھاور کرنے سے گریز کرتی ہے۔
اس عام بجٹ کی خاص بات جو رہی ہے وہ ہے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کا خطبہ ایک بات تو یہ طئے ہیکہ عام بجٹ عام آدمی کی سمجھ سے باہر ہوتا ہے جسکا مودی حکومت نے شاطرانہ طور پر خاطر خواہ فائدہ بھی اٹھایا ہے کیونکہ عام آدمی کی نظر اعداد و ہندسوں پر نہیں ہوتی بلکہ بیان بازی سے وہ شکنجہ میں پھنس جاتا ہے جیسا کہ صدر جمہوریہ ہند مرمو جی نے اپنے خطبہ کے دوران مودی حکومت کی تائید میں جو خطاب کیا ہے یہ در اصل ملک کی اکثریت کو پر کشش بنانے کے مترادف ہے صدر جمہوریہ ہند نے مودی حکومت کو طاقتور کے طور پر پیش کرکے بتایا ہے جسطرح جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو برخواست کیا گیا طلاق ثلاثہ پر قانون بنایا جانا رام مندر کا بڑے پیمانے پر تعمیر کیا جانا مغلیہ دور کے راشٹر پتی بھون میں موجود مغل باغ کا نام تبدیل کرتے ہوئے امرت ادھیان کردینا یااسکے علاوہ دیگر اہم فیصلے مودی حکومت بے باک طریقہ سے لیتی ہے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سرجیل اسٹرائیک ,دشمنوں سے مقابلہ کیلئے پوری طاقت سے جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا سوال یہ ہیکہ اگر یہاں پر مودی حکومت طاقتور ہے تو بجٹ میں کیوں نہیں؟بے روزگاری کو کم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مودی حکومت کیوں کمزور ثابت ہورہی ہے؟ صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے ان نو سالہ عرصہ میں پہلی بار تاریخ ساز فیصلے اورکئی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں ایسا لگ رہا تھا کہ صدر جمہوریہ کا خطبہ حکمران جماعت کے ایجنڈے کی بھر پور نمائندگی کررہا تھا جس میں حکومت کا کوئی بھی منفی پہلو اجاگر نہیں گیا اور نہ ہی عام آدمی کو راحت دلوانے کی کوئی بات سامنے آئی سوال یہ بھی ہیکہ کیا صدر جمہوریہ کے خطبہ میں جو باتیں آئی ہیں کیا وہ بجٹ کا حصہ ہونا چاہیئے تھا؟بلکہ یہ کہا بھی جائے تو غلط نہ ہوگا کہ حکومت کی جانب سے یہ عام بجٹ نہیں بلکہ انتخابی بجٹ کا حصہ تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    نٹالی سایور برنٹ کے خواتین عالمی کپ میں ایک ہزار رن مکمل

    نٹالی سایور برنٹ کے خواتین عالمی کپ میں ایک ہزار رن مکمل

    اکتوبر 23, 2025
    رویندر جڈیجہ رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

    رویندر جڈیجہ رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

    اکتوبر 23, 2025
    ہوم آفس کی ازسرِنو تشکیل کا عزم رکھتی ہوں: شبانہ محمود

    ہوم آفس کی ازسرِنو تشکیل کا عزم رکھتی ہوں: شبانہ محمود

    اکتوبر 23, 2025
    فلپائن کے شہر مالابون میں خوفناک آگ سے 1500 گھر راکھ کا ڈھیر

    فلپائن کے شہر مالابون میں خوفناک آگ سے 1500 گھر راکھ کا ڈھیر

    اکتوبر 23, 2025
    نٹالی سایور برنٹ کے خواتین عالمی کپ میں ایک ہزار رن مکمل

    نٹالی سایور برنٹ کے خواتین عالمی کپ میں ایک ہزار رن مکمل

    اکتوبر 23, 2025
    رویندر جڈیجہ رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

    رویندر جڈیجہ رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

    اکتوبر 23, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist