• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, نومبر 23, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غالب توسیعی خطبے کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 19, 2023
0 0
A A
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غالب توسیعی خطبے کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غالب توسیعی خطبے کا انعقادسنیچر کے روز ایوان غالب میں کیا گیا، جس میں اردو فارسی کے معروف محقق ڈاکٹر سید تقی عابدی نے ’غالب: بر صغیر کا پہلا ترقی پسند شاعر‘ کے موضوع پر خطبہ پیش کیا۔ اس اجلاس کی صدارت غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی نے فرمائی اور فارسی کے ممتاز استاد و دانشور پروفیسر اخلاق احمد آہن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی نے کہا کہ غالب کی شخصیت اپنے دور کی بہترین بصیرت کی نمائندگی کرتی ہے۔ انھوں نے زندگی کے ہر پہلو کو ان آنکھوں سے دیکھا جو ہر کس و ناکس کو میسر نہیں ہوتی۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیاں آپ سب کے پیش نظر ہیں اور اس ادارے کی سرگرمیوں میں اس وقت بھی رکاوٹ حائل نہیں ہوئی جب کووڈ کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے نکلنے میں خوف محسوس کر رہے تھے۔ یہاں توسیعی خطبات کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جس میں اہم موضوعات پر اظہار خیال کے لیے اہم لوگوں کو دعوت دی جاتی ہے ۔ آج کا خطبہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اس اجلاس کے مہمان مقرر ڈاکٹر سید تقی عابدی نے کہا کہ آج کے خطبے کا موضوع نہایت اہم ہے اور جب ہم جدید عہد کے تقاضوں پر نظر کرتے ہیں تو ہم کو نظر آتا ہے کہ غالب ترقی پسندی میں ہم سے بہت آگے ہیں اور جن باتوں کو یہ سوچ کر کہا گیا تھا کہ وہ پہلی بار کہی جارہی ہیں کلام غالب پر نظر کیجیے تو اندازہ ہوتا ہے کہ غالب پہلے ہی ان نکات پر غور کر چکے ہیں۔ اس اجلاس کے مہمان خصوصی پروفیسر اخلاق احمد آہن نے کہا کہ غالب ہماری روایت کا سب سے زیادہ روشن ضمیر شاعر ہے انھوں نے جس میدان میں بھی قدم رکھا وہاں کچھ نئے نقوش چھوڑے ہیں۔ مثلاً ان کی نثر ہی کو لیجیے تو ان کے زمانے میں جس نثر کا رواج تھا انھوں نے اس کی پیروی نہیں کی بلکہ ایک نئی طرز ایجاد کر دی۔ ڈاکٹر سید تقی عابدی صاحب نے بہت عمدہ موضوع کا انتخاب کیا ہے غالب کو اس زاویے سے بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ایڈوکیٹ خلیل الرحمٰن صاحب نے کہا کہ غالب کو کئی زاویوں سے دیکھنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن آج داکٹر سید تقی عابدی نے جس زاویے سے پیش کیا وہ نہایت دلچسپ ہے۔ اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں اس خطبے میں شریک ہوئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    روس یوکرین کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار: روسی سفیر

    روس یوکرین کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار: روسی سفیر

    نومبر 13, 2025
    شام میں کارروائیوں میں داعش کے پانچ ارکان ہلاک، 19 گرفتار

    شام میں کارروائیوں میں داعش کے پانچ ارکان ہلاک، 19 گرفتار

    نومبر 13, 2025
    روس میں130 یوکرینی ڈرون گِرا دیئے گئے

    روس میں130 یوکرینی ڈرون گِرا دیئے گئے

    نومبر 13, 2025
    امریکہ : ایرانی میزائل اور ڈرون پروگرام سے وابستہ 32 شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد

    امریکہ : ایرانی میزائل اور ڈرون پروگرام سے وابستہ 32 شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد

    نومبر 13, 2025
    روس یوکرین کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار: روسی سفیر

    روس یوکرین کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار: روسی سفیر

    نومبر 13, 2025
    شام میں کارروائیوں میں داعش کے پانچ ارکان ہلاک، 19 گرفتار

    شام میں کارروائیوں میں داعش کے پانچ ارکان ہلاک، 19 گرفتار

    نومبر 13, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist