• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

غالب دنیا کے سب سے ماڈرن شاعروں میں سے ایک ہے: پروفیسر اروند
غالب انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ میں دیوان غالب پنجابی کی رسم رونمائی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 11, 2022
0 0
A A
غالب دنیا کے سب سے ماڈرن شاعروں میں سے ایک ہے: پروفیسر اروندغالب انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ میں دیوان غالب پنجابی کی رسم رونمائی
Share on FacebookShare on Twitter

بڑاشاعر وہی ہے جو وقت کے ساتھ آگے بڑھتا رہتاہے اور اس کی شاعری کی معنوی تہیں وقت کے ساتھ کھلتی چلی جاتی ہیں۔ ایک غلط فہمی یہ ہے کہ ماڈرن تھیوریز مغربی ہیں جس سے مجھے شدید اختلاف ہے۔ آپ اگر غالب کی شاعری کو پڑھیں تو معلوم ہوگاکہ وہ ماڈرن تھیوریز کاپورا ساتھ دیتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ غالب کلاسیک ہونے کے باوجود سب سے ماڈرن شاعروں میں سے ایک ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر اروند، وائس چانسلر پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ نے غالب انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شائع کردہ دیوان غالب پنجابی کی رسم رونمائی کے موقع پر کیا۔ یہ تقریب پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ سینٹ ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقعے پر غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے مہمانوں اور شرکاکا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ ملازمت کے سلسلے میں میرا پنجاب میں قیام رہاہے اور میں کسی قدر پنجابی زبان سے واقف بھی ہوں۔ میری کوشش ہے کہ دیوان غالب ہندستان کی تمام علاقائی زبانوں میں شائع ہو۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے چارج لینے کے بعدسب سے پہلے دیوان غالب پنجابی میں شائع ہوا۔ ہم پنجاب میں ہی اس کی رسم رونمائی چاہتے تھے اس کے لیے پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ سب سے مناسب مقام ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پروفیسراروند صاحب وائس چانسلر پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ نے نہ صرف ہمیں اس کی جازت دی بلکہ خود بھی اس تقریب میں شرکت فرمائی۔اس موقعے پر میں ڈاکٹر نریش صاحب جنہوں نےاس دیوان کا پنجابی میں ترجمہ کیاہے کا شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتاہوں۔ میں ڈاکٹر بلبیر سنگھ مادھوپوری اور ڈاکٹر بلجیت سنگھ شیخوں کا شکریہ ادا کرنابھی اپنا فرض سمجھتا ہوں۔پروفیسر محمد رفیع سابق سکریٹری پنجاب اردو اکادمی نے کہاکہ شاعری کاایک انداز یہ ہے کہ ”ایک پھول کامضموں ہو تو سو رنگ سے باندھوں“ غالب کے یہاں یہ وصف بڑے خوبصورت انداز میں ظاہر ہواہے۔غالب انسٹی ٹیوٹ مبارکباد کامستحق ہے کہ اس نے اس اہم ضرورت کو محسوس کیااور اس کو عملی جامہ پہنایا، پروفیسر گرمکھ سنگھ صدر شعبہ¿ پنجابی، پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ نے کہا کہ میں نے جگجیت سنگھ اور دیگر لوگوں کی آوازمیں غالب کی غزلیں سنیں، پھر سیریل دیکھااور بعدمیں پروفیسر گوپی چند نارنگ کی کتاب پڑھی۔ پروفیسر نارنگ نے انہیں بالکل مختلف انداز میں سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ پروفیسر نارنگ نے ایک اہم بات یہ کہی کہ غالب کی شاعری پیراڈاکس کی بہترین مثال ہے۔ میرے لیے یہ بہت خوشی کی خبر ہے کہ دیوان غالب گرمکھی رسم الخط میں شائع ہوگیا ہے۔ شعبہ¿ ہندی کی صدر پروفیسر نینوکوشل نے کہا کہ میں ماہر غالبیات تونہیں لیکن اپنے شوق کی بنیاد پر ہندی کے وسیلے سے غالب کو پڑھا ہے۔ کسی علاقے کی تہذیب کو سمجھناہوتو وہاں بولی جانے والی زبان کو بغور پڑھنا چاہیے۔ غالب کی شاعری کو پڑھتے ہوئے آپ ہندستانی تہذیب اور اس میں باہر سے جوفکری اور لسانی عناصر شامل ہوئے ان کی بہتر تفہیم کر سکتے ہیں۔ اب میں غالب کو گرمکھی کے وسیلے سے بھی پڑھ سکتی ہوں اس کے لیے میں غالب انسٹی ٹیوٹ کو مبارک باد پیش کرنا چاہتی ہوں۔ پروفیسر راجندرسنگھ برار ڈین فیکلٹی آف لنگویجز نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غالب نے کہاتھاکہ ”وہ آئے گھر ہمارے خداکی قدرت ہے“ اس موقعے پر مجھے یہ شعر مجھے بہت اچھا لگ رہاہے کیونکہ غالب گرمکھی کا لباس پہن کر ہمارے گھر آئے ہیں۔ پروفیسر رحمن اختر صدر شعبہ¿ فارسی، اردو ،عربی نے اس اجلاس کی نظامت فرمائی اورکہا کہ ’غالب اردو کےسب سے مقبول شاعر ہیں وہ ہمارے سلیبس کا حصہ بھی ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist