بروالان میں واقع مدرسہ باب العلوم مسجد حمزہ میں تقسیم انعامات کی نورانی محفل منعقد ہوئی۔ اس محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت نبی سے ہوا۔ اس نورانی محفل کی صدارت مدرسہ ہذا کے مہتمم ظہیر الدین نے کی اور نظامت کے فرائض قاری محمد ارشد نے انجام دئےے۔ اس نورانی محفل کے مہمان خصوصی شہر جمعیة علماءکے کار گزار صدر قاری نجیب الرحمن تھے۔ محفل کی قیادت مدرسہ ہذا کے سرپرست حاجی خلیل احمد نے کی۔ مدرسہ ہذا کے 21حفاظ کرام کو تقسیم انعامات سے نوازا گےا اور ناظرہ کے ۱۶طلبہ کو بھی انعامات سے نوازا گےا۔ اس نورانی محفل کو خطاب کرتے ہوئے قاری نجیب الرحمن نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ طالب علم جنہوں نے حفظ و ناظرہ مکمل کیا۔ اس گھنی آبادی والے علاقہ میں ۱۲طلبہ حافظ ہوئے ہیں جو قابل مبارک باد ہیں انہوں نے ان کے والدین کو مبارک باد دےتے ہوئے کہا کہ بروز حشر حافظ قرآن کے والدین کے سروں پر سونے سے بھیءزیادہ چمکتا ہوا تاج رکھا جائے گا۔ انہوں نے سبھی طلبہ کو نصےحت کرتے ہوئے کہا کہ آگے بھی اپنی تعلیم کو جاری رکھےں اور دینی تعلیم کو گھر گھر پہنچاکر اپنے مدرسہ اپنے اساتذہ اور والدین کا نام روشن کرےں۔ انہوں نے مدرسہ ہذا کے مہتمم و اساتذہ کو بھی مبارک باد دی ہے کہ انہوں ںے دن رات محنت کر کے21طلبہ کا حفظ مکمل کراکر بہت ہی اچھا کام انجام دیا ہے انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ آگے بھی اسی طرح محنت کر کے مدرسہ وعلاقہ کا نام روشن کریں۔ اس نورانی محفل کا اختتام عالمی امن کی دعاءکے ساتھ ہوا۔ اس محفل میں قاری محمد اعظم قاری محمد انس سمیت علاقہ کے کثےر تعداد میں لوگ موجودتھے