• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

آبنائے ہرمز کھولنے پر عالمی مشاورت یورپی ممالک میں اختلاف برقرار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 6, 2026
0 0
A A
آبنائے ہرمز کھولنے پر عالمی مشاورت  یورپی ممالک میں اختلاف برقرار
Share on FacebookShare on Twitter

روم،  (یواین آئی): آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کے لیے چالیس ممالک کے اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس منعقد کیا، تاہم اس سلسلے میں کوئی مشترکہ اور قابلِ عمل حکمت عملی سامنے نہ آ سکی۔اجلاس کے دوران اٹلی کے وزیر خارجہ نے ایک انسانی راہداری” قائم کرنے کی تجویز پیش کی، جس کا مقصد غریب ممالک تک کھاد اور بنیادی ضروری اشیاء کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانا تھا۔اطالوی حکام نے بعد ازاں اس تجویز کو یورپی اور بین الاقوامی سطح پر جاری متعدد اقدامات کا حصہ قرار دیا، جن کا ہدف ایران سے جاری جنگ کے نتیجے میں ممکنہ بڑے پیمانے پر قحط کو روکنا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اجلاس میں شریک سفیروں نے اس تجویز کی حمایت نہیں کی اور اجلاس کسی واضح منصوبے کے بغیر اختتام پذیر ہوا، جس میں آبنائے ہرمز کو سفارتی یا عسکری سطح پر کھولنے کا کوئی عملی لائحہ عمل طے نہ ہو سکا۔ادھر یورپی ممالک کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے عائد پابندیوں کے خاتمے اور عالمی توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے فوری عسکری اقدامات کریں، تاہم یورپی ممالک نے جنگی جہاز بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے اس معاملے کو جنگ کے خاتمے کے بعد تک مؤخر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق رائے میں رکاوٹ یورپی سفارت کاری کی سست روی اور شامل ممالک کی بڑی تعداد کو قرار دیا جا رہا ہے، جن میں خلیجی ریاستیں بھی شامل ہیں جو تنازع کے بعد آبنائے کی سکیورٹی یقینی بنانے کی خواہاں ہیں۔ اٹلی اور جرمنی نے کسی بھی بین الاقوامی اقدام کے لیے اقوام متحدہ کی منظوری کو ناگزیر قرار دیا ہے، جس سے پیش رفت میں تاخیر کا خدشہ ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے تجویز دی ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد فرانسیسی بحری جہاز تجارتی جہازوں کی حفاظت میں کردار ادا کر سکتے ہیں، جبکہ امریکہ نے یورپ اور جاپان جیسے اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے جہازوں کی نگرانی اور سکیورٹی خود یقینی بنائیں۔جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریس نے امریکی بحری طاقت کے مقابلے میں یورپی بحری وسائل کی محدود صلاحیت پر سوال اٹھایا ہے، جبکہ بڑھتے اخراجات اور ناکافی فضائی دفاعی نظام بھی ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔جرمنی اور بیلجیئم نے جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے مائن سویپرز بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم مغربی ممالک کو اس بات پر یقین نہیں کہ آیا ایران نے واقعی وہاں بارودی سرنگیں نصب کی ہیں، خاص طور پر جب بعض ایرانی جہاز اب بھی اس راستے سے گزر رہے ہیں۔اس منصوبے میں امریکی تعاون سے لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کی تعیناتی بھی شامل ہو سکتی ہے تاکہ ممکنہ حملوں کو روکا جا سکے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ حکمت عملی مہنگی ہونے کے ساتھ مکمل طور پر مؤثر بھی ثابت نہیں ہو سکتی۔یورپی حکمت عملی میں ایران پر سفارتی و معاشی دباؤ بڑھانے کے ساتھ ساتھ عسکری اقدامات کو بھی شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ایران پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے، تاہم اب تک سفارتی کوششیں جنگ روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ایرانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جنگ کے بعد بھی آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کو کنٹرول کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہاں سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ماہرین کے مطابق اگر یہ ناکہ بندی برقرار رہی تو عالمی معیشت کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے، کیونکہ متعدد ممالک ایندھن اور کھاد کی ترسیل کے لیے اسی اہم آبی گزرگاہ پر انحصار کرتے ہیں۔ یورپ میں توانائی اور کھاد کی بڑھتی قیمتوں نے افراط زر اور معاشی سست روی کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔برلن میں "اورورا انرجی ریسرچ” کے ڈائریکٹر ہانس کوینگ کے مطابق بلند قیمتیں معاشی ترقی کی رفتار کو متاثر کر رہی ہیں اور جمود آمیز افراط زر کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    اپریل 6, 2026
    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    اپریل 6, 2026
    وزیر اعظم نے قومی سمندری دن   پر بھارت کے سمندری ورثے کو یاد کیا

    وزیر اعظم نے قومی سمندری دن پر بھارت کے سمندری ورثے کو یاد کیا

    اپریل 6, 2026
    لوک سبھا-اسمبلی نشستوں میں اضافہ ریاستوں کے حق میں نہیں

    لوک سبھا-اسمبلی نشستوں میں اضافہ ریاستوں کے حق میں نہیں

    اپریل 6, 2026
    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    بی جے پی حکومت خواتین تحفظ کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں

    اپریل 6, 2026
    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    پہلے مردم شماری ہو، پھر خواتین کے ریزرویشن کی بات: اکھلیش

    اپریل 6, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist