نیویارک (یو این آئی) دفاعی چمپئن کوکو گوف نے اپنی سروس میں آنے والی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلے میں جرمنی کی تاتیانا ماریہ کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔ بدھ کے میچ میں ایک سیٹ ہاتھ میں لے کر گوف نے زیادہ احتیاط سے کھیلنا شروع کیا اور ماریہ کو 6-4، 6-0 سے شکست دی۔ گوف کا تیسرے راؤنڈ میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا سے مقابلہ ہو گا، ایلینا نے ہم وطن انہیلینا کالینینا کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔گوف نے میچ کے بعد کہا کہ "میں نے بالکل بھی اچھی سروس نہیں کی۔‘‘ انہوں نے کہاکہ”میں خوش قسمت تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ میری سرو صرف ایک بار ٹوٹی تھی، لیکن شاید میری سرو دو بار اور ٹوٹ سکتی تھی۔گوف نے الینا کے بارے میں کہا کہ "وہ واضح طور پر ایک سخت حریف ہے، میں نے ان کے ساتھ آکلینڈ میں کھیلا اور یہ ایک مشکل میچ تھا۔” انہوں نے کہاکہ میں جانتی ہوں کہ مجھے ان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے اپنی بہترین ٹینس کھیلنی ہوگی۔












