ممبئی، پریس ریلیز،ہماراسماج:تقویٰ انسانی زندگی کاشرف ہےاور تقویٰ انسانی زندگی وہ صفت ہے جو تمام انبیاء کی تعلیم کا نچوڑ ہے،اور یہ وہ قیمتی سرمایہ ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور قرب آسان ہوجاتاہے، تمام عبادات کا بنیادی مقصد بھی انسان کے دل میں اللہ کا خوف اور تقویٰ پیدا کرنا ہےتقویٰ کا مطلب ہے پیرہیز گاری ، نیکی اور ہدایت کی راہ۔ تقویٰ دل کی اس کیفیت کا نام ہے جس کے حاصل ہو جانے کے بعد دل کو گناہوں سے جھجک معلوم ہونے لگتی ہے اور نیک کاموں کی طرف اس کو بے تاہانہ تڑپ ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا محمد عرفان قاسمی صاحب ( مبلغ دار العلوم دیو بند ) نے حقانی مسجد بیگن واڑی گوونڈی ممبئی میں منعقدہ جلسہ سیرۃ النبی ﷺ اور اصلاح معاشرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولانا موصوف نے مفصل خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آج امت کے دلوں سے اللہ کا خوف نکل جانے کی وجہ سے مسلم معاشرہ میں نیکیوں کی قلت ہے , بھلائیوں کی کمی ہے ۔ اخلاص و احساس کا فقدان ہے۔ فساد و بگاڑ عام ہے، برائیوں کا دور دورہ ہے ۔ حقوق کی پامالی ہے ۔ ظلم و ستم کی بھر مار ہے ۔ قتل و غار تگری اور خونریزی ہے ۔ عدل و انصاف ختم ہوچکا ہے ۔ ظالموں کی کثرت ہے , مظلوموں کی سسکیاں و آہیں ہیں ،عریانیت و بے حیائی عروج پر ہے ۔اس وقت امت بہت ساری مشکلات و پریشانیوں کا شکار ہے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو عقل سلیم عطا کرے اور اس اہم فریضہ کو ادا کرنے کی توفیق دے۔مفتی محمد آزاد بیگ قاسمی صاحب ( جنرل شمال مشرقی زون ممبئی و صدر مفتی جامعہ معراج العلوم ) نے اصلاح معاشرہ کے مختلف پہلوئوں پر قیمتی خطاب فرمایا ۔ اجلاس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا ، مولانا محمد زاہد قاسمی صاحب ( نائب مہتمم جامعہ معراج العلوم چیتا کیمپ ) نے اجلاس کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ کہ صوبائی صدر محترم مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر) کی ہدایت کے مطابق مسلمانوں کی اصلاح اور معاشرہ میں پھیلی برائیوں اور منکرات کے سد باب کے لئے آج سے ممبئی و مضافات اور تھانہ پال گھرمیں اصلاح معاشرہ اور سیرۃ النبیﷺ مہم چلا ئی جا رہی ہے اور اصلاحی کمیٹیاں قائم کرکے سماج سدھار کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہوئے ، مولانا امتیاز قاسمی صاحب نے اجلاس کی کاروائی چلائی ،اجلاس میں علاقے کے علماء ائمہ خاص طور پر مولانا اشتیاق صاحب قاسمی ،مولانا اشفاق قاسمی صاحب،مولانا ارشاد صاحب و دیگر شریک تھے۔