نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج :آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد کی صدارت میں دریاگنج، نئی دہلی میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ پروفیسر مشتاق احمد نے 12 فروری ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ 2010 میں ہماری درخواست پر سکریٹری آیوش جیلجا (آئی اے ایس) نے اتفاق رائے سے مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش کو یونانی میڈیسن ڈے منائے جانے کا اعلان کیا، تو سب سے پہلے ہم نے اس سلسلے کا 12 فروری 2011 سے آغاز کردیا تھا۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں (سکریٹری جنرل، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس) نے اس سال 2026 کو لکھنؤ میں ہونے والی مجوزہ عالمی یونانی میڈیسن ڈے تقریب کے سلسلے میں میٹنگ کے اہم شرکاء میں محمد نوشاد (نیشنل کو آرڈی نیٹر) کے علاوہ حکیم ارباب الدین وغیرہ موجود تھے۔












