• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکہ کی ترقی کے لیے گرین لینڈ ضروری: ٹرمپ

گرین لینڈ سے متعلق کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو بھی خوش ہو اور ہم بھی: امریکی صدر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 22, 2026
0 0
A A
امریکہ کی ترقی کے لیے گرین لینڈ ضروری: ٹرمپ
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن، (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو بھی خوش ہواورہم بھی۔ ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو کے پاس امریکہ نہیں تو نیٹو زیادہ مضبوط نہیں، نیٹو کے لیے جتنا کام میں نے کیا، کسی شخص یا صدر نے نہیں کیا، اگر میں ساتھ نہ دیتا تو آج نیٹو موجود ہی نہ ہوتا اور تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سابق وینزویلاصدرمادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں۔ ٹیرف سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹیرف سے متعلق کیا فیصلہ دے گی، معلوم نہیں،کیس ہارگئے تو سیکڑوں ارب ڈالر کے ٹیرف واپس کرنا پڑسکتے ہیں، ٹیرف قانونی طور پر نافذ کیے گئے اور اب وصولیاں واپس کرنا مشکل ہوگا۔دریں اثنا ء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کو قومی سلامتی کے لیے ایک اہم خطہ قرار دیتے ہوئے اس پر امریکی کنٹرول کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دلچسپی کے پس منظر میں ٹیکنالوجی سیکٹر کے معاشی مفادات نمایاں طور پر سامنے آرہے ہیں۔ گرین لینڈ کا وسیع رقبہ، نایاب معدنی ذخائر اور کم آبادی اسے جدید صنعتی ضروریات کے لیے ایک اہم مقام بناتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیک ارب پتی ٹرمپ کی 2024 کی صدارتی انتخابی مہم کے بڑے مالی معاونین میں شامل رہے، جس کے بعد گرین لینڈ سے متعلق امریکی پالیسی میں سرگرمی دیکھنے میں آئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار اگست 2019 میں اپنی پہلی صدارت کے دوران گرین لینڈ کے حوالے سے بات کی تھی اور اسے ایک بڑا رئیل اسٹیٹ معاہدہ قرار دیا تھا، تاہم اس وقت انہوں نے اسے اپنی ترجیحات میں شامل نہیں کیا تھا۔ حالیہ برسوں میں ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو بار بار ایک اہم موقع قرار دیا جارہا ہے، انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے متعدد مواقع پر کہا کہ امریکا نے ماضی میں گرین لینڈ کے حوالے سے ایک موقع گنوا دیا۔ عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل انہوں نے گرین لینڈ پر امریکی ملکیت اور اس پر مکمل کنٹرول کو قطعی ضرورت قرار دیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق گرین لینڈ میں دلچسپی محض حکومتی سطح پر نہیں بلکہ نجی سرمایہ کاری کے حلقوں میں بھی گزشتہ کئی دہائیوں سے موجود ہے۔ ٹیک ارب پتیوں، وینچر فنڈز اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں نے خاموشی سے اس خطے میں سرمایہ کاری کے منصوبے ترتیب دیے ہیں۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس، مائیکل بلومبرگ اور جیف بیزوس 2019 سے کوبولڈ میٹلز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جو نایاب معدنیات کی تلاش سے وابستہ کمپنی ہے۔ یہ سرمایہ کاری بل گیٹس کے زیر قیادت فنڈ بریک تھرو انرجی کے ذریعے کی گئی۔ سال 2022میں اوپن اے آئی کے بانی سیم آلٹ مین بھی اس کمپنی کے سرمایہ کار بنے، جبکہ دیگر رپورٹس میں مارک زکربرگ اور اینڈریسن ہارووٹز کی جانب سے مالی معاونت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ کان کنی کے علاوہ گرین لینڈ کو کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل طرزِ حکمرانی کے تجربات کے لیے بھی ممکنہ مقام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیٹر تھیل کی حمایت یافتہ اسٹارٹ اپ پراکسیس نے گرین لینڈ میں کم ضابطہ کاری پر مبنی نئے شہر کے قیام کے لیے 52 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد فنڈز جمع کیے ہیں۔ امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک ماضی میں کینٹر فٹزجیرالڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں، جس سے منسلک فنڈ نے گرین لینڈ سے جڑے معدنی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جیسے جیسے گرین لینڈ واشنگٹن کی اسٹریٹجک ترجیحات میں نمایاں ہو رہا ہے، اس خطے سے متعلق امریکی اقدامات اور نجی سرمایہ کاری کے مفادات کے درمیان تعلق پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ گرین لینڈ کشیدگی کے درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ کلیدی خطاب کرنے والے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    اپریل 13, 2026
    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    اپریل 13, 2026
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist