دہرادون، گریما جوشی کو دہرادون کے ایم منال آڈیٹوریم میں مہمان خصوصی کابینی وزیر گنیش جوشی اور ڈاکٹر ایس فاروق نے تسمیہ اتراکھنڈ انسپیریشن ایوارڈ سے نوازا۔گنیش جوشی نے ڈاکٹر ایس فاروق کے اس ماہ عالمی پیرا گراں پری ایتھلیٹکس، بنگلورو کے لیے گریما کو اعزاز دینے اور داخلہ فیس کا چیک پیش کرنے کے لیے ان کے کام کی تعریف کی۔گریما جوشی وہیل چیئر پر پابند ایتھلیٹ چھت گلہ (دورہاٹ) کی رہنے والی جس نے مئی 2022 میں Jesolo (اٹلی) میں ہونے والے ورلڈ پیرا گراں پری ایتھلیٹکس میں دو تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا انہوں نے ڈاکٹر ایس فاروق کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر ایس ایس کوٹھیال سابق آئی جی ریٹائرڈ، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سدھا رانی پانڈے، مسٹر راکیش اوبرائے، سنجے بھلا اور دیگر موجود تھے۔