• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

گجرات کا الیکشن

سید مجاہد حسین

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 10, 2022
0 0
A A
گجرات کا الیکشن
Share on FacebookShare on Twitter

گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں 156نشستیں حاصل کی ہیں،اپنی اس کامیابی کو وہ باعث فخر اور تاریخ ساز بتا رہی ہے ۔ سرکردہ مرکزی لیڈروں کو اس کامیابی پر اطمینان ہے وہ اسے مودی کے وکاس سے منسلک کر کے دیکھ رہے ہیں ۔اس فتح پر بی جے پی میں جشن ہے ۔قومی صدرجے پی نڈا کا کہنا ہے کہ گجرات میں مودی نے جس انتھک کوششوں کے ساتھ محنت کی ہے اور ملک کے لوگوں کی خدمت کی ہے اس کا نتیجہ ہم اس جیت میں دیکھ چکے ہیں۔ اس پر بحث چھڑی ہوئی ہے کہ کیاواقعی گجرات میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں یا پھر وہاں مذہبی کھائی پیدا کر کے اورڈیولپمنٹ کا ڈھنڈورا پیٹ کر ووٹروں کوگمراہ کیا گیا اور بے وقوف بنایا گیا ؟۔ کیاریاست میں ترقیاتی کاموں کے بل پر بی جے پی کو ووٹ ملے ہیں ؟یہ سوال اکثر لوگوں کی زبان پر ہے اورجس کا بی جے پی سے جواب مانگا جارہا ہے۔ ؟آخر کیا وجہ ہے کہ جہاں ہماچل اور دہلی میں بی جے پی کو کامیابی نہیں ملی ،اور تنہا گجرات میں اس کو فتح کیسے ہوئی ۔کیوں ہماچل میں بی جے پی نے وہ پانچ اسمبلی سیٹ گنوا دی ہیں جو مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے لوک سبھا کے حلقہ ہمیر پورکے تحت آتی ہیں ؟،کیوںگجرات میں حال ہی میں ایک بڑا حادثہ ہوا لیکن اس کا کہیں کو ئی اثر دکھائی نہیں دیا ؟،اور اس وقت جب گجرات میں اکثر لوگ مہنگائی اور بے روزگاری کا رونا رو رہے تھے ،ان سب فیکٹر کے باوجود بی جے پی کو فتح مل گئی!۔ناقدین اس کے پیچھے ایک منصوبہ بند ووٹ تقسیم کی حکمت عملی بتار ہے ہیں ۔جس کی وجہ سے بی جے پی کو جیت اور عام آدمی پارٹی کو محض پانچ سیٹیں ملیں ہیں ،جبکہ کانگریس کا حساب کتاب بگڑ گیا اور اسے سترہ سیٹٰں ہی ہاتھ لگیں ۔کہا جارہاہے کہ گجرات میں آپ کومیدان میں آنے کا موقع دے کر بی جے پی نے کانگریس کو بڑا نقصان پہنچایا ہے یہ اس کی حکمت عملی کا حصہ تھا ۔ اسے محض سترہ سیٹیں ہی مل پائی ہیں اور اس کا ووٹ عام آدمی پارٹی کی جھولی میں چلا گیا !۔ بی جے پی کو اندازہ تھا کہ آپ کے اترنے سے ناتو عام آدمی پارٹی کامیا ب ہو پائے گی اور ناہی کانگریس کو اس سے کوئی فائدہ ہو گا ،البتہ اس کو اپنامتحد ووٹ مل جائیگا۔شاید یہی ہوا ،کئی علاقوں میں کانگریس کو ملنے والے ووٹ عام آدمی کی طرف چلے گئے اور اس سے بی جے پی کو بڑا فائدا ہوا ۔اب کانگریس کو سترہ سیٹیں ملی ہیں جس سے وہ اپوزیشن پارٹی کے درجے تک نہیں پہنچ پائی یہ اس کا حشر ہوا ہے!۔کہا جاتا ہے کہ عام آدمی پارٹی نے ایک دبائو اورحکمت عملی کے تحت گجرات میں مہمات اورکوششوں سے ہاتھ کھینچ لیا تھا ،تاکہ اس سے کہیں بی جے پی کو نقصان نا اٹھانا پڑ جائے۔اس سے قطع نظر سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ گجرات کے عوام کئی خانوں میں بنٹے ہوئے تھے ۔کچھ بی جے پی سے جڑے رہنا چاہتے تھے ،شاید ان کو خوف تھا کہ اگر انہوںنے بی جے پی کا دامن چھوڑ دیا تو انہیں دوسری پارٹیاں چوٹ پہنچائیں گی ،وہیں ایک خیمہ ایسا رہا جو بی جے پی کی موقع پرست سیاست سے بے پرواہ محض اس کی مذہبی سیاست سے خوش تھا ،وہیں ایک طبقہ ایسا تھا جو اس کے ترقیاتی کاموں کے پرو پیگنڈے پر یقین کر کے اپنا ووٹ دے بیٹھا تھا۔ یہی وجہ رہی کہ گجرات میں بی جے پی کو ریکارڈ ساز سیٹیں حاصل ہو گئیں ۔ناقدین کا خیال ہے کہ یہی حال رہا اور اگر اپوزیشن پارٹیاں متحد نہیں ہوئیں ،تو بی جے پی کو لوک سبھا میں 400سیٹوں کے ہدف سے کوئی نہیں روک سکتا !۔
اس میں شک نہیں کہ ہماچل اور دہلی میں بی جے پی کی ہار تعجب خیز ہے ۔جہاںدہلی میں پندرہ سال سے کارپوریشن پر بی جے پی قابض تھی اور ا سکے باوجود ہار گئی ،وہیں ہماچل میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پھر سوال یہ ہے کہ جب دہلی اور ہماچل میں مودی کا ترقیات اور وکاس کا فیکٹر اپنا جادو نہیں دکھا سکا تو گجرات میں وہ کیسے کمال دکھا گیا ؟اس کا جواب بی جے پی کو دینا چاہئے اور لوگوں کو مطمئن کرنا چاہئے۔کیونکہ گجرات میں ایک طبقہ بلقیس بانو کیس کے گیارہ مجرموں کی معافی اور رہائی پر حکمراں گجرات و مرکزی حکومت سے نالاں تھا تو وہیں بہت سے لوگ موربی پل سانحہ کے زخم سے چور تھے اور گجرات حکومت پر برہمی ظاہر کررہے تھے۔ناقدین کا خیال ہے کہ گجرات میں کانگریس کو ختم کرنے کے لئے اور اسے اپوزیشن سے دور رکھنے کے لئے عام آدمی پارٹی کا سہا را لیا گیا تاکہ بی جے پی کو جیت کا سہرہ نصیب ہو سکے ۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist