• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

گس ایٹکنسن کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی سنچری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 30, 2024
0 0
A A
گس ایٹکنسن کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی سنچری
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
پہلے چار ٹسٹ میچوں میں اپنی بالنگ کے جوہر دیکھانے کے بعدگس ایٹکنسن پانچویں ٹسٹ میں اپنی بلے بازی کا لوہا بھی منگوایا۔ سری لنکا کے خلاف لارڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی پہلی اننگ میں انہوں نے115 بالوں پر14 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے118 رن بنائے جو ٹسٹ کرکٹ میں ہی نہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی انکی پہلی سنچری تھی۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس بلے باز نے لارڈز ٹسٹ سے پہلے جو23 فرسٹ کلاس میچ کھیلے تھے انکی31 اننگوں میں 20.20 کی اوسط اور57.06 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تین نصف سنچریوں کی مدد سے505 رن بنائے تھے۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور91 رن تھا جو انہوں نے سرے کی جانب سے سری لنکا ڈولپمنٹ الیون کے خلاف بیکھم میں مئی 2022 میں ہوئے میچ میں بنایا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے پانچویں نمبر پر بلے بازی کی تھی اور180 منٹ میں131 بالوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے یہ رن بنائے تھے۔
اس ٹسٹ سے پہلے تک انہوں نے کل ملاکر بھی سو رن نہیں بنائے تھے۔ لارڈز ٹسٹ سے پہلے تک انہوں نے جو چار ٹسٹ کھیلے تھے انکی پانچ اننگوں میں16.00 کی اوسط اور56.63 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ صرف 64 رن بنائے تھے۔ وہ ایک مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھیاور ان کا سب سے زیادہ اسکورآوٹ ہوئے بغیر21 رن تھا جو انہوں نے ناٹنگھم میں جولائی2024 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 50 منٹ میں26 بالوں پر تین چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ برمنگھم میں جولائی 2024 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوئے ٹسٹ میچ میں بھی انہوں نے21 رن بنائے تھے مگر تب وہ آوٹ ہوگئے تھے۔ انہوں نے26 منٹ میں16 بالوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے یہ رن بنائے تھے۔
لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انہوں نے اسی سیزن میں پہلا ٹسٹ میچ کھیلا تھا اور اپنے ٹسٹ کیرئر کی شاندار شروعات کرتے ہوئے اپنے پہلے ٹسٹ میں26 اوور میں106 رن دیکر بارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جو انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے پہلے ٹسٹ میچ میں دوسری سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ انہوں نے پہلی اننگ میں12 اوور میں45 رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جو انکی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ دوسری اننگ میں وہ 14 اوور میں 61 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ اپنے پہلے ٹسٹ میں وہ 26 اوور میں106 رن دیکر بارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جو ایک فرسٹ کلاس میچ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ انگلینڈ کے لئے پہلے ٹسٹ میں سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ بائیں ہاتھ کے تیز بالر فریڈ مارٹن کے پاس ہے جنہوں نے آسڑیلیا کے خلاف اوول میں اگست 1890 میں57.2 اوور میں102 رن دیکر بارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس زمانے میں ایک اوور میں پانچ بالیں ہوتی تھی۔ فریڈ مارٹن نے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں27 اوور میں50 رن دیکرچھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جبکہ دوسری اننگ میں وہ30.2 اوور میں52 رن دیکر چھ ہی وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔ پہلے ٹسٹ میں یہ تیسرے سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ اس ٹسٹ میں انگلینڈ کو دو وکٹ سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
گس ایٹکنسن ٹسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے 175 ویں بلے باز ہیں۔ سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کے25 کھلاڑیوں نے سنچریان اسکور کی ہیں۔جو روٹ12 ٹسٹ میچوں کی 21 اننگوں میں پانچ سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    اپریل 11, 2026
    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    اپریل 11, 2026
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist