نئی دہلی،
برسوں سے ملک کے عازمین حج کو سہولت دلانے کے لیے کوشاں حکومتی سطح سے لےکر عدالت عظمیٰ تک کامیاب جدوجہد کرنے والے حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبرحافظ نوشاد احمد اعظمی نے مرکزی وزیر اقلیتی فلاح وبہبود وحج اسمرتی ایرانی سے مطالبہ کیاہے کہ وارانسی ایئرپورٹ سے جانے والے ہزاروں عازمین حج کو تکلیف اور پریشانی سے بچانے کےلیےوارانسی ایئرپورٹ سے سعودی ایئرلائنس کے ذریعہ براہ راست سعودی عرب کےلیے روانہ کیاجائے مسٹراعظمی نے ایک خط اس سلسلے میں وزیر موصوفہ اور وزارت حج کے جوائنٹ سکریٹری اور وزارت شہری ہوابازی کے جوائنٹ سکریٹری اور چیف ایکزٹیوٹی آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا کو خط کی کاپی ای میل کے ذریعہ بھیجی ہے ۔مسٹراعظمی نے خط میں لکھاہے کہ وارانسی ایئرپورٹ سے جانے والے عازمین کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے عازمین حج کے سہولت کے لیے ملک میں کوئی حکومت رہی ہو برسوں سے ہم حکومت کو عازمین کے مفاد کے سلسلے میں خطوط کے ذریعہ مشورے بھیجتے رہے ہیں۔انھوں نے لکھا ہے کہ ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وارانسی ایئرپورٹ سے جانے والے عازمین حج کا فلائٹ شیڈول آج ۱۴ مئی تک کسی وجہ سے جاری نہیں ہوا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں سیدھی پرواز سے نہ بھیج کر وایا دہلی بھیجنے کی بات چل رہی ہے مسٹراعظمی نے لکھا ہے کہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ وارانسی سے جانے والے ہزاروں عازمین حج کو تکلیف اورپریشانیوں کے ذریعہ وایا دہلی سے روانہ کیا جائے ۔انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ 2013 یا 2014 یا 2015 میں سعودی ایئرلائنس کا ایک بڑا جہاز وارانسی ایئرپورٹ سے 330 مسافروں کو لے کر مدینہ گیا تھا اور اس سال تقریباً ۵ ہزار حاجی وارانسی ایئرپورٹ سے پرواز کیے تھے۔انھوں نے وزارت اوراس سے جڑی ایجنسیوں سے سخت اور شدید مطالبہ کیاہے کہ وارانسی ایئرپورٹ سے جانے والے عازمین کو پریشانیوں سے بچانے کے لیے سعودی ایئرلائنس کےذریعہ ہی سیدھے سعودی عرب بھیجنے کا نظم کیاجائے جوکچھ مشکل ہوسکتا ہے ناممکن نہیں ہے انھوں نے مطالبہ کیاہے کہ وزیر موصوفہ اور انتظام سے جڑی ایجنسیاں خصوصی اور ترجیحی طور سے اس نظام کو قائم کرانے کی کوشش کریں انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر سیکنڈ۱۱ فیس میں ہی ان کا یہ انتظام ہوجاتا ہے توبھی انھیں پریشانی سے بچایا جاسکتاہے۔واضح رہے کہ 2007 سے وارانسی سے سیدھے پرواز سعودی عرب کےلیے شروع ہوئی تھی اور جو 2021 میں کوڈ کےبہانے بند کردی گئی تھی اسے شروع کرانے کےلیے اسی وقت سے لوگوں کے مطالبات اور خصوصی طور سے مسٹر اعظمی کی کوششیں جاری تھیں جسے حج 2023 کےلیے پھر سےوزارت حج نے شروع کرنے کا اعلان کیا۔












