• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 6, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

حافظ نوشاد اعظمی کی محنت رنگ لائی، حج اڑانوں میں توسیع کا امکان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 29, 2022
0 0
A A
حافظ نوشاد اعظمی کی محنت رنگ لائی، حج اڑانوں میں توسیع کا امکان
Share on FacebookShare on Twitter

اعظمی کے خط پر اسمرتی ایرانی کا مثبت جواب، سال 2021 میں کووڈ کے بہانے کم کردیئے گئے تھے 9امبارکیشن پوائنٹس

عامر سلیم خان

نئی دہلی: حکومت کے کان تک حاجیوں کے مسائل مسلسل پہنچانے والے حافظ نوشاد اعظمی کی محنت رنگ لائی ہے۔ وہ 2021سے ہی محنت کررہے تھے کہ حاجیوں کے گھٹائے گئے حج امبارکیشن پوائنٹس کو بڑھایا جائے کیونکہ مقرر کئے گئے حج اڑانوں کے شہروں تک حاجیوں کو پہنچنے کیلئے ہزاروں کلومیٹر کا طویل راستہ طے کرنا پڑرہا ہے۔ انہوںنے اس کیلئے وزارت اقلیتی امور کی موجودہ سربرہ اسمرتی ایرانی کو ایک تفصیلی 27ستمبر 2022کوخط لکھاتھا اور اس معاملہ میں سنجیدہ غوروخوض کامشورہ دیا تھا۔ خط کا جواب وزارت اقلیت نے مثبت دیا ہے کہ آپ کے اٹھائے ایشو پر وزارت سنجیدگی سے غور کررہی ہے تاکہ عازمین حج کو امبارکیشن پوائنٹس تک پہنچنے میں ہزاروں کلومیٹر کا راستہ نہ طے کرنا پڑے۔ حافظ نوشاد اعظمی دوبار یوپی حج کمیٹی کی طرف سے حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبر رہ چکے ہیں اورحاجیوں کی پریشانیوں کے ازالے کیلئے جب ضرورت پڑی ہے جیب خاص سے بھی ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔
حافظ نوشاد اعظمی نے بتایا کہ سال 2021 میں کووڈ کے بہانے دیش کے 21 حج اڑانوں کے مقامات میں سے 9گھٹادیئے گئے تھے، جن میں وارانسی، گیا، رانچی، چنئی، جئے پور، بھوپال، کالی کٹ، اورنگ آباد اور ناگپور شامل ہیں۔ اس کی وجہ سے یوپی کے سون بھدر علاقہ کے عازمین حج کیلئے لکھنؤ حج اڑان تک 800 کلومیٹر تک کا راستہ طے کرنا پڑتاہے۔ اسی طرح بلیا سے لکھنؤ کی دوری تقریباً7 سو کلومیٹر ہے، رانچی اور گیا سے کولکاتہ کی دوری ہزار کلومیٹر اور سب سے زیادہ یوپی سے متصل مدھیہ پردیش بارڈر سے ممبئی کی دوری تقریباً پندرہ سو کلومیٹر ہوتی ہے۔ حافظ نوشاد اعظمی نے کہا کہ ایسے میں حاجیوں کیلئے اتنی طویل مسافت طے کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔ ہم نے اس معاملہ کو پارلیمنٹ میں بھی ممبر پارلیمنٹ کنوردانش علی اور ٹی آر بالو کے ذریعہ اٹھوایاتھا جس پر ایوان میں کافی ہنگامہ بھی ہوا تھا۔ یہ ساری چیزیں سامنے رکھتے ہوئے ہم نے وزیر موصوفہ کوایک تفصیلی خط لکھا جس کامثبت جواب آیا ہے، امید ہے کہ بات بن جائے گی۔
حافظ نوشاد اعظمی کہتے ہیں کہ سال 2021 میں کووڈ کی وجہ سے 21امبارکیشن پوائنٹس کو گھٹاکر11کیا گیا تھا ،لیکن اس سال حج نہیں ہوا لیکن جب 2022 میں حج ہوا توحج اڑانوں کے 9 مقامات کو گھٹانے کا وزارت اور حج کمیٹی آف انڈیا کا فیصلہ لاگو کیاگیا، جس کی وجہ سے حاجیوں کو بڑی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑا تھا۔حافظ نوشاداعظمی کہتے ہیں کہ اگر پرانا فیصلہ برقرار رہتا ہے تو ایک بار پھر عازمین حج کو ہزاروں کلومیٹر کی دوری طے کرکے اپنے مقررہ حج اڑانوں کے مقامات تک جانا پڑے گا جو ایک غیر معمولی مسئلہ ہوگا۔ چونکہ ہماری محنت کے بعد وزارت نے مثبت جواب دیا ہے اس لئے ہمیں امید ہے کہ حاجیوں کی اس پریشانی کو نظرمیں رکھتے ہوئے سرکار سنجیدہ قدم اٹھائے گی اور ختم شدہ 9 مقامات کو بحال کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ محترمہ وزیر اسمرتی ایرانی سنجیدہ ہیں اس لئے مجھے امید بندھی ہے کہ عازمین کیلئے وہ کشادہ دلی کا مظاہر کرتے ہوئے حج اڑانوں کے مقامات میں توسیع کریں گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    اکتوبر 6, 2025
    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    اکتوبر 6, 2025

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist