نئی دہلی؍دبئی، سماج نیوز سروس: دبئی میں منعقدہ پروگرام ’’امریکن بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ کے دوران سیاسی ،سماجی و ورلڈ پیس ہارمنی اور انڈیا سیفی فرنٹ کے چیئرمین حاجی شکیل سیفی کو اعزاز کے طور پر نوازا گیا۔ جسکو رائزنگ اسٹارآف انڈیا کا نام دیا گیا۔ یہ ایوارڈ پاکر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے شکیل سیفی نے نمائندہ کو بتایا کہ ایوارڈ تقریب کے دوران دبئی میں اس موقع پر عزت مآب ڈاکٹر محمد ایس ایل کندی سابق وزیر دبئی، شیخ عیسیٰ ،عبداللہ ال ملیٰ روئل فیملی، ال قوان، یعقوب ال علی ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر ، ولید اکنامک ڈیپارٹمنٹ ہیڈ، محمد ال بلوشی اے ڈی سی بی ریجنل منیجر یو اے ای تلو ندر سنگھ سوشل ورکر، حسان عبد ال حسینی، ڈائریکٹر دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی، معمر محمد سیف ایمراتی تاجر دبئ، حذیفہ ابراہیم فاؤنڈر و چیئرمین سی ای او اسپورٹس، اسپرفیڈریشن ایڈووکیٹ بدر عبداللہ خمیصی سی ای او ورلڈ سینٹر ایڈوکیٹس دبئی لویئر،کونسلر علی ال منیرم بزنس صلاح کار شیخ ڈاکٹر خالد بن حمید ال قاسمی وغیرہ موجود تھے۔ اس پروگرام کا انعقاد دبئی کے کراؤن پلازہ جمیراہ میں کیا گیا تھا۔ جس میں ہندوستانی، پاکستانی اور مقامی لوگوں نے کثرت سے شرکت کی۔












