نئی دہلی:دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے جاری پریس بیانیہ کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنے سرکلرنمبر10کے ذریعے حج اخراجات کی پہلی قسط81,800/-جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب یہ پیشگی رقم 15اپریل2023تک جمع کرائی جا سکتی ہے اور ضروری مطلوبہ دستاویز ات یعنی جمع کی گئی رقم کی رسید، اصل پاسپورٹ، سفید پس منظر والی تازہ لی ہوئی2تصویر ،اپنا دستخط شدہ اور ایک فوٹو چسپاں کیا ہوا حج درخواست فارم وغیرہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں 18-04-2023تک جمع کرائی جا سکتے ہیں۔












