• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 5, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

حج2023 ہوگا سستا، فضول خرچی پر روک لگائی جائے گی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 13, 2022
0 0
A A
حج2023 ہوگا سستا، فضول خرچی پر روک لگائی جائے گی
Share on FacebookShare on Twitter

:حج 2023 سستا کیا جائے گا اور فضول خرچی پر روک لگائی جائے گی۔ سابقہ ادوار میں حج امور میں ہوئی گڑبڑیوں کی جانچ کے بھی متعلقہ وزیر اقلیت وحج امور اسمرتی ایرانی نے اشارے دیئے ہیں۔ کووڈ دور میں 9کے قریب جو حج اڑان پوائنٹ ختم کردیئے گئے تھے، ان کی بحالی کے بھی امکانات ہیں۔ حاجیوں کی سہولت کیلئے انہیں کم سے کم دوری والے ایئرپورٹ پر بھیجا جاسکتا ہے۔ حج سے متعلقہ مذکورہ اہم امور پر غوروخوض آج حج 2023 کیلئے نئی دہلی کے اسکوپ کامپلکس میں ہونیوالی حج کانفرنس میں کیا گیا ہے۔ حالانکہ مرکزی وزیرحج امور اسمرتی ایرانی نے میڈیا سے رسمی گفتگو نہیں کی تاہم متعدد ریاستوں کے چیئرمینوںسے بات چیت میں مذکورہ باتیں سامنے آئی ہیں۔ اس طرح حج پرجو تقریباً چار لاکھ روپئے کا صرفہ آرہا تھا، اس میں ایک لاکھ یا اس کے آس پاس تخفیف ہوسکتی ہے۔
حج کانفرنس میں کم وبیش تمام ریاستوں کے چیئرمین اور سرکاری اہلکارموجود تھے، جن سے متعلقہ وزیر اسمرتی ایرانی نے بنفس نفیس گفتگو کی اور حج کو سستا کرنے پربات چیت کی۔ حج کو سستا کرنے سے متعلق ایک سوال پر اترپردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے کہا کہ ملک ،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاجیوں کو کئی چیزوں میں چھوٹ دیجاسکتی ہے تاکہ وہ کم خرچ میں سفرحج کرسکیں۔ علاوہ ازیں بیگیج وغیرہ کاانتظام عازمین کی صوابدید پر چھوڑ دیا جائے گا۔ فی الحال وزارت حج تقریباً 7ہزار روپئے بیگیج کے لے رہی تھی۔ اسی طرح حج فارم کی قیمت تقریباً 300 روپئے ہے ، جس کے بارے میں اسمرتی ایرانی نے کہا کہ جن لوگوں کی منظوری نہیں ہوگی، انہیں حج فارم کی رقم واپس کی جانی چاہئے۔ بیڈ شیٹ ، معلم کی فیس میں کمی اور حج امبارکیشن پوائنٹس پر پہنچنے کیلئے عازمین کو کچھ اختیارات دیئے جائینگے تاکہ وہ کم خرچ میں آمدو رفت کرسکیں۔
حج کاخرچ کم کرنے کے کچھ اور امو رپر بھی باتیں ہوئی ہیں، جیسے خادم الحجاج کا صرفہ کم کیا جائے گا۔ ہرسال تقریباً 600 خاد م الحجاج ملک سے حاجیوں کی دیکھ ریکھ کیلئے جاتے ہیں، ان میں تخفیف کی جاسکتی ہے، تاہم ابھی فی الحال ان باتوں پرمحض غورہوا ہے ، تاہم کیا فیصلہ لیا جائے گا، اس کی تفصیل بعد میں آئے گی۔ یہ بھی سمجھنے والی بات ہے کہ کبھی 200حاجیوں پر ایک خادم الحجاج ہوتا تھا، لیکن گزشتہ سال 150حاجیوں پر ایک خادم الحجاج کو مقرر کیا گیا تھا۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منور میں کرائے پر لی جانے والی عمارتوں پر بھی حاجیوں سے بڑی رقوم لی جاتی ہیں ، جس میں تخفیف کی جاسکتی ہے۔ بتادیں کہ حج کو سستا کرنے پر اس لئے گفتگو ہوئی ہے کیونکہ کووڈ کے دور میں حج انتہائی مہنگا کردیاگیا تھا، جو حج تین لاکھ روپئے تک ہورہا تھا، اس میں اچانک کافی اضافہ ہوگیا تھا، جس پر عازمین میں غم وغصہ تھا اور احتجاجات بھی ہوئے تھے۔
ایک اور اہم چیز پر حج کانفرنس میں گفتگو ہوئی ہے اور وہ محترمہ اسمرتی ایرانی سے قبل حج ادوار میں ہوئی گڑبڑیوں کی جانچ سے متعلق ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس پر وزیر موصوفہ نے کھل کر کوئی بات نہیں کی ہے تاہم سمجھا جاتا ہے کہ حج کے کام کاج کیلئے سابق میں ہونیوالے ٹینڈرز کی جانچ ہوسکتی ہے۔ ان میں ریاستی حج کمیٹیاں بھی نشانے پر آسکتی ہے اور حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت ہوئے کاموں کی بھی جانچ ممکن ہے۔ اس طرح مرکزی وزیر نے یہ اشارے دیئے ہیں کہ حج امور میں شفافیت لائی جائے گی اور جہاں جہاں عازمین پر خرچ کابوجھ کم کیاجاسکتا ہے اس کیلئے سنجیدہ اقدامات ہوں گے۔ حج کانفرنس میں ایسی باتیں سامنے ضرور آئی ہیں لیکن ابھی اس سلسلہ میں کوئی بات حتمی طور پر نہیں کی گئی ہے۔ میٹنگ سے باہر آنے والے کچھ چیئرمینوں کا یہ بھی خیال تھا کہ موصوفہ وزیر کچھ ایسا کرنا چاہتی ہیں جس سے عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرائی جاسکے اور ان کے حج کا خرچ بھی کم کیا جاسکے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین  جاسوس کو پھانسی دے دی

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

    ستمبر 29, 2025
    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ستمبر 29, 2025

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist