نئی دہلی :ہندوستان کے سب سے بڑے حج ایمبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنینشل ایئرپورٹ سے حج بیت اللہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ 22مئی2023 سے شروع ہو گیا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کے استقبال کے لیے ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ مناکشی لیکھی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ، حکومت ہند، قومی راجدھانی خطہ دہلی کے لیفٹینٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ اور ہندوستان میں حکومت سعودی عربیہ کے سفیر جناب صالح بن عید الحسینی۴ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاںموجود رہیں۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ، حکومت ہند محترمہ مناکشی لیکھی نے تقریب میں موجود عازمین کرام کو حج بیت اللہ پر روانگی ک لیے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی وزارت اور حکومت ہند کی جانب سے عازمین حج کواندرون ہند اور سعودی عربیہ میں دوران قیام دی جانے والی تمام تر سہولیات کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔تقریب میں دہلی کے لیفٹینٹ گورنر عالی جناب ونے کمار سکسینہ نے بھی عازمین کومبارکباد پیش کی اور دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے صوبہ دہلی کے علاوہ دیگر چھ ریاستوں اترپردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ کے تقریباً22ہزار عازمین کے لیے دہلی سرکار اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔حکومت سعودیہ عربیہ کے ہندوستانی سفیر جنابجناب صالح بن عید الحسینی نے حکومت سعودیہ عربیہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی اور بتایا کہ حکومت سعودی عربیہ نے گذشتہ برسوں میں بھی ہندوستانی عازمین حج کا پورا پورا خیال رکھا ہے اور اس سال بھی اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور کمی واقع نہیں ہونے دی جائے گی۔ایئر پورٹ پر منعقد ہونے والے اس افتتاحی تقریب میں حج کمیٹی کے ممبر جناب محمد سعد اور دیگراسٹاف کی موجودگی میںسب سے پہلے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں اپنے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام تر معززمہمانان اور شرکاءکا خیر مقدم کیا جبکہ تقریب کی نظامت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی نے کی۔واضح ہوکہ حج فلائٹ کی دوسری پرواز صبح11:30بجے جبکہ مزید پروازیں شام کے 06:30اور رات08:30بجے روانہ ہوئیں۔












