• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

حکیم اجمل خاں کی وراثت، ملت اسلامیہ کا عظیم ’بچوں کا گھر‘ میں واقع اردو میڈیم اسکول کا وجود ہماری لاپروائی کی وجہ سے خطرہ میں: تیج لعل بھارتی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 23, 2024
0 0
A A
حکیم اجمل خاں کی وراثت، ملت اسلامیہ کا عظیم ’بچوں کا گھر‘ میں واقع اردو میڈیم اسکول کا وجود ہماری لاپروائی کی وجہ سے خطرہ میں: تیج لعل بھارتی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج:اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یو ڈی او) دہلی اسٹیٹ کی ایک اہم میٹنگ ’بچوں کا گھر‘ دریا گنج، نئی دہلی میں ادارہ کے چیئرمین تیج لعل بھارتی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ ممتاز گاندھی وادی رہنما اور حکیم اجمل خاں کے شیدائی تیج لعل بھارتی نے انتہائی رنج کے ساتھ مسلمانوں کی غفلت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ 90 سال کی عمر میں گزشتہ 33 سال سے میں بچوں کے گھر کی خدمت انجام دے رہا ہوں۔ لیکن افسوس ہے کہ اس تاریخی ادارہ کے ممبران کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے اور اس میں واقع اردو میڈیم اسکول کا وجود بھی خطرہ میں پڑ گیا ہے۔ البتہ یہ امر میرے لیے باعث فخر ہے کہ میں ایک معتبر مسلم ادارہ کا چیئرمین ہوں۔ آج کے ماحول میں ہندوئوں کے لیے بھی سوچنے کا مقام ہے کہ مسلمانوں نے مجھے عزت کے ساتھ اپنے ادارہ کا سربراہ بنا رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 133 سال میں پہلی بار منتظمہ کمیٹی کا چیئرمین غیرمسلم تیج لعل بھارتی گاندھی وادی بنائے گئے ہیں۔ یہ ملک کے مسلمانوں کی فراخ دلی اور مذہبی رواداری کا نتیجہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ بچوں کے گھر کی طرف دھیان دیا جائے۔ واضح ہو کہ بچوں کا گھر ایک یتیم خانہ ہے جو مسلم یتیم بچے و بچیوں کے لیے 1891 میں مسیح الملک حکیم اجمل خان صاحب نے بنوایا تھا، تب سے یعنی 133 سال سے یہ ادارہ کھانا، پینا، رہنا، تعلیم اور دوا وغیرہ کے ساتھ ضروریات زندگی پوری کرتا ہے۔ ہزاروں لاکھوں بچے یہاں سے پڑھ کر زندگی میں کامیاب ہوئے ہیں اور ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے مہاتما گاندھی اور حکیم اجمل خاں کی راہ پر چلنا لازمی ہے۔ انہوں نے تیج لعل بھارتی اور ایڈوکیٹ مسرور صدیقی کا شکریہ ادا کیا کہ یہ لوگ بچوں کا گھر آج کے نامساعد حالات میں چلا رہے ہیں، یہاں موجود اردو میڈیم اسکول کی بقا اور ترقی کے لیے ہمیں آگے آنا چاہیے۔ میٹنگ میں تیج لعل بھارتی صاحب کی تجویز کو اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ممبرسازی کی مہم چلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ کے اہم شرکاء میں تیج لعل بھارتی اور ایڈوکیٹ مسرور صدیقی کے علاوہ ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، ایڈوکیٹ شبی قاضی، ڈاکٹر فہیم ملک، حکیم آفتاب عالم اور محمد عمران قنوجی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    مارچ 28, 2026
    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں  بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مارچ 28, 2026
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist