• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 11, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

ہلدوانی تشددمقدمہ – اترا کھنڈ ہائی کورٹ نے چھ خواتین سمیت پچاس ملزمین کی ضمانت عرضداشت منظور کی

مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پرجمعیۃعلما ء ہندنے ملزمین کو قانونی امداد فراہم کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 28, 2024
0 0
A A
ہلدوانی تشددمقدمہ – اترا کھنڈ ہائی کورٹ نے چھ خواتین سمیت پچاس ملزمین کی ضمانت عرضداشت منظور کی
Share on FacebookShare on Twitter

نینی تال(سماج نیوز سروس)ہلدوانی فساد معاملے میں پولس زیادتی کے شکارپچاس ملزمین بشمول چھ خواتین کی ضمانت عرضداشت پر آج اترا کھنڈ ہا ئی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہو ئے ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں منظور کرتے ہوئے نچلی عدالت کو حکم دیا کہ وہ ملزمین کو ذاتی مچلکہ اور ایک ضمانت دارکے عوض مشروط ضمانت پر رہا کرے، ملزمین کی گرفتاری فروری کے دوسرے ہفتہ میں ہوئی تھی۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس پنکج پروہت اور جسٹس منوج کمار تیواری نے یہ فیصلہ صادر کیا۔گذشتہ سنیچر کو عدالت نے فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ پچاس ملزمین کی جانب سے ہائی کورٹ میں کل چھ عرضداشتیں داخل کی گئی تھیں جن پر کل سات سماعتیں عمل میں آئیں۔ عدالت نے آج اپنے زبانی فیصلے میں ملزمین کو ضمانت پرر ہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا، عدالت کا تحریری فیصلہ جلد ہی فریقین کو مہیا کرا یا جائے گا۔دوران سماعت جیل میں قید پولس زیادتیوں کے شکار ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے بحث کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے عدالت کوبتایا تھاکہ تفتیشی ایجنسی نے ملزمین کی گرفتاری کے 90/ نوں کے بعد ان کے خلاف یو اے پی اے (غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام کا قانون) کا اطلاق کردیا تاکہ ملزمین کو ضمانت سے محروم کیا جاسکے اور تفتیشی ایجنسی کو تفتیش کرنے کے لیئے مزید وقت مل سکے۔ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس پنکج پروہت اور جسٹس منوج کمار تیواری کو سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے مزید بتایا تھاکہ سیشن عدالت نے ملزمین کی ڈیفالٹ ضمانت عرضداشت خارج کرتے ہوئے یہ وجہ بتائی کہ لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے ملزمین کے خلاف وقت پر چارج شیٹ داخل نہیں کی جاسکی لہذا پولس کو مزید وقت دینا غیر قانونی نہیں ہے۔ نتیا رام کرشنن نے عدالت کو مزید بتا یا تھاکہ سیشن عدالت کا یہ جواز غیر آئینی ہے اور غیرواجبی ہے۔قانون کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے خلاف وقت پر چارج شیٹ داخل کرنا ضروری ہے ورنہ ملزمین ڈیفالٹ ضمانت کے حق دار ہونگے۔ڈیفالٹ ضمانت کے لیئے ملزمین پر الزام کی سنگینی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ اور متعدد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ڈیفالٹ ضمانت ملزم کا آئینی حق ہے جس سے ا سے محروم نہیں جاسکتا ہے۔ایڈوکیٹ نتیا رام کرشنن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کیئے جانے کے باوجود ڈیفالٹ ضمانت کا حق ملزمین کو ملتا رہے گاکیونکہ اس مقدمہ میں ہائی کورٹ میں ڈیفالٹ ضمانت داخل کرنے کے بعد پولس نے سیشن عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے مزید بتایا تھاکہ تفتیشی ایجنسی نے نوے دنوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد عدالت میں چارج شیٹ نہیں داخل کی اور عدالت سے مزید اٹھائیس دنوں کی مہلت طلب کرلی جو قانوناً غلط ہے لہذا کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 167 اور یو اے پی قانون کی دفعہ 43D(2) کے تحت ملزمین کو ڈیفالٹ ضمانت کے تحت جیل سے رہا کیا جانا چاہئے۔دوران سماعت سینئر ایڈوکیٹ نے عدالت کو یہ بھی بتا یا کہ پولس کی زیادتی کی انتہا ہوگئی ہے، 65/ سالہ مسلم خاتون سیمیت دیگر6/ خواتین کو بھی جیل کے اندر بند کرکے رکھا گیا ہے اوران کے خلاف بھی یو اے پی اے قانون کا اطلاق کیا گیا ہے۔دور کنی بینچ نے اتر اکھنڈ حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ جے ایس ورک سے سوال کیاکہ انہیں خواتین کو جیل میں رکھنے کی کیا ضرورت ہے جس پر ایڈوکیٹ ورک کوئی اطمنان بخش جواب نہیں دے سکے تھے اور کہا تھاکہ خواتین سی سی ٹی فوٹیج میں دکھائی دے رہی ہیں۔ سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے ملزمین گلزار، رئیس احمد، محمد شاد،محمد فرید، جاوید، شریف پاچا، محمد افتخار،مزمل، ذیشان، ماجد، ریحان، احمد حسن، شاہ رخ، ارباز، ساحل انصاری، حکم رضا، عادل خان، محمد آصف، شہاب الدین، عظیم،محمد سمیر، سلیمان، ذیشان زیبو، نبی حسن، صارم مکرانی، شہزاد چھوٹا، شیراز حسین، محمد وسیم، ارباز خان، سلیم، محمد فرقان،محمد فیروز، محمد عذیر، گلزار احمد، حاضرہ بیگم، شہناز، سونی، شمشیر، سلمہ، ریشما، محمد رضوان، دانش خان، محمد شاکر، محمد عمران، حیدر، جاوید فیسڈو، فہد، سمیر نانو اور اریش کی ضمانت عرضداشتوں پر بحث کی۔جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سینئرایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن کی معاونت ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ سی کے شرما،ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد، ایڈوکیٹ ستوتی رائے، ایڈوکیٹ نتین تیواری، ایڈوکیٹ وجئے پانڈے، ایدوکیٹ واصف خان، ایڈوکیٹ منیش پانڈے، ایڈوکیٹ آصف علی، ایڈوکیٹ دانش علی، ایڈوکیٹ ضمیر احمد، ایڈوکیٹ محمد عدنان ودیگر نے کی۔ہائی کورٹ میں دوران سماعت عدالت میں ملزمین کے اہل خانہ کے ہمراہ مولانا مقیم قاسمی (صدر جمعیۃ علماء ضلع نینی تال)، مولانا محمد قاسم(ناظم اعلی جمعیۃ علماء ضلع نینی تال)، مولانا محمد عاصم (شہر صدرجمعیۃ علماء ہلدوانی)، مولانا محمد سلمان(شہر ناظم جمعیۃ علماء ہلدوانی)ڈاکٹر عدنان، عبدالحسیب و دیگر موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    اپریل 11, 2026
    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    اپریل 11, 2026
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist