الجزائر:حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے منگل کے روز الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔حماس نے اپنے سرکاری ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ سنوار نے "فلسطینی عوام کی حمایت کرنے اور بین الاقوامی فورمز پر ان کے حقوق کے دفاع میں الجزائر کے کردار کے لیے اپنی تعریف کی تجدید کی۔”
فلسطینی گروپ نے مزید کہا کہ انہوں نے ملک کی قیادت کے لیے الجزائر کے عوام کے دوبارہ اعتماد پر [تبون کو] مبارکباد دی اور اللہ سے دعا کی کہ وہ الجزائر اور اس کے عوام کی خدمت کے لیے انہیں کامیابی اور مدد عطا کرے۔”2019 سے اقتدار میں رہنے والے تبون اتوار کو تقریباً 95 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوبارہ منتخب ہوئے۔
الجزائر جنوری سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے جہاں یہ عرب ممالک کا واحد نمائندہ ہے۔












