تل ابیب:گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے اعلان کے بعد غزہ اور تل ابیب میں عوام خوشی کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا آج امن کے لیے بہت ہی بڑا دن ہے، مشرق وسطیٰ میں مستقل بنیادوں پر امن قائم ہونے جا رہا ہے، معاہدے کے تحت فریقین کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔