• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ہرمن پریت کی ہیٹ ٹرک، ہندوستان نے ارجنٹائن کو ہرایا

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023/24 کے یورپی مرحلے کے اپنے چوتھے میچ میں ارجنٹینا کے خلاف 5-4 کی سنسنی خیز جیت حاصل کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 28, 2024
0 0
A A
ہرمن پریت کی ہیٹ ٹرک، ہندوستان نے ارجنٹائن کو ہرایا
Share on FacebookShare on Twitter

اینٹورپ، (یو این آئی) کپتان ہرمن پریت سنگھ کے لگاتار تین گول کی مدد سے ہندوستان نے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023/24 کے یورپی مرحلے کے اپنے چوتھے میچ میں ارجنٹینا کے خلاف 5-4 کی سنسنی خیز جیت حاصل کی۔
ہرمن پریت نے میچ کے 29ویں، 50ویں اور 52ویں منٹ میں گول کر کے ہندوستان کی جیت کی راہ ہموار کی۔ ہندوستان کی جانب سے باقی دو گول ارجیت سنگھ ہنڈل نے ساتویں منٹ میں اور گرجنت سنگھ نے 18ویں منٹ میں کئے۔ ارجنٹائن نے ہندوستان کے ہر حملے کا جارحانہ انداز میں جواب دیا لیکن بالآخر ہندوستان جیت گیا۔ ارجنٹائن کی جانب سے فیڈریکو مونزا نے میچ کے تیسرے منٹ میں گول کر کے ابتدائی برتری دلائی جبکہ نکولس کینن نے 24ویں منٹ، تادیو ماروچی نے 54ویں منٹ اور لوکاس مارٹنیز نے 57ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔
ہندوستان نے اچھی شروعات کی اور پہلے کوارٹر کے بیشتر حصے تک گیند کو اپنے پاس رکھا۔ اس میچ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا تال میل اس وقت کھل کر سامنے آیا جب انہوں نے درست پاسز دے کر ارجنٹینا کے اسٹرائیکنگ سرکل میں اپنی جگہ بنائی۔ تاہم، ارجنٹائن کے فیڈریکو مونزا نے میچ کے تیسرے منٹ میں قریب سے گول کر کے انہیں 1-0 کی برتری دلا دی۔ جواب میں ہندوستان نے جلد ہی اریجیت سنگھ ہنڈل کے شاندار فیلڈ گول کے ذریعے برابری کر دی۔ ایک منٹ باقی تھا کہ ہندوستان کو پنالٹی کارنر ملا لیکن اس کا فائدہ نہ اٹھا سکا۔ پہلا کوارٹر 1-1 سے برابری پر ختم ہوا۔
ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں شاندار آغاز کیا۔ گرجنت سنگھ (18 منٹ) کے جارحانہ فیلڈ گول کے بعد ایک تیز جوابی حملے نے ہندوستان کو اپنی برتری بڑھانے میں مدد دی۔ گول کرنے کے بعد ہندوستان اگلے چند منٹوں میں تھوڑا الجھا ہوا تھا جس کی وجہ سے گیند پر اس کی گرفت ڈھیلی پڑ گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نکولس کینن نے ہندوستانی ڈیفنڈرز کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو گول میں بھیج کر اسکور 2-2 سے برابر کردیا۔ تاہم، ہندوستان نے ایک منٹ باقی رہ کر ایک پنالٹی کارنر حاصل کیا اور کپتان ہرمن پریت سنگھ (29 منٹ) نے کوئی غلطی نہیں کی اور اسے ہندوستان کے حق میں 3-2 کردیا۔ ہاف ٹائم تک ہندوستان ارجنٹینا پر 3-2 سے آگے تھا۔تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے تیز رفتار ہاکی کا مظاہرہ کیا اور حملے کی رفتار میں اضافہ کیا۔ ہندوستان کو پنالٹی کارنر ملا لیکن اسے گول میں تبدیل نہ کرسکا۔ دونوں ٹیموں کے مضبوط دفاع کی وجہ سے تیسرا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا اور اس کا اختتام 3-2 سے برابر رہا۔چوتھا کوارٹر شاندار کھیلا گیا اور ہندوستان ٹاپ گیئر میں آگیا۔ اس نے ارجنٹینا کو غلطیاں کرنے پر مجبور کیا جس کی وجہ سے دس منٹ باقی رہ کر ہندوستان کو پنالٹی کارنر مل گیا۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ (50 منٹ) نے کم طاقتور شاٹ جال کے پیچھے ڈال دیا اور ہندوستان نے 4-2 کی برتری حاصل کی۔ دو منٹ بعد ہندوستان کو ایک اور پنالٹی اسٹروک ملا، جسے کپتان ہرمن پریت سنگھ (52 منٹ) نے ایک بار پھر کامیابی سے بدل دیا۔ ارجنٹائن نے تادیو ماروچی (54منٹ) اور لوکاس مارٹنیز (57منٹ) کے ذریعے یکے بعد دیگرے دو گول کر کے کھیل کو سنسنی خیز انجام تک پہنچا دیا۔ میچ ہندوستان کی 5-4 سے فتح کے ساتھ ختم ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    مارچ 7, 2026
    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    مارچ 7, 2026
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist