نئی دہلی،سماج نیوز سروس: عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے دہلی میں بی جے پی اور اس کے سات ممبران پارلیمنٹ کو ہریانہ حکومت کی طرف سے دہلی کو اس کا جائز پانی نہ دینے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام نے بی جے پی کے سبھی ساتوں ممبران پارلیمنٹ کو منتخب کیا ہے۔ اس کے بعد بھی ہریانہ کی بی جے پی حکومت دہلی والوں کو سزا دے رہی ہے۔ اتنی شدید گرمی میں ہریانہ کی بی جے پی حکومت دہلی کے حق کا پانی روک کر ہم سے دشمنی کر رہی ہے۔ میں بی جے پی کے سات ارکان پارلیمنٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ہریانہ اور مرکزی حکومت سے دہلی کو پانی فراہم کرنے اور ایل جی سے اپیل کریں، لیکن وہ غائب ہیں۔












