• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ہریانہ کی سرپنچ ایسوسی ایشن کا انڈیا اتحاد کی حمایت کا اعلان، ’بی جے پی امیدواروں کا داخلہ ممنوع!‘

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 24, 2024
0 0
A A
ہریانہ کی سرپنچ ایسوسی ایشن کا انڈیا اتحاد کی حمایت کا اعلان، ’بی جے پی امیدواروں کا داخلہ ممنوع!‘
Share on FacebookShare on Twitter

گرام پنچایتوں میں 2 لاکھ سے زیادہ کے کام ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کرانے کے خلاف تحریک کے دوران سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی حکومت میں پولیس کی لاٹھیاں برداشت کرنے والے سرپنچوں نے عام انتخابات میں بی جے پی کی مخالفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کرنال میں سرپنچ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ وہ ریاست میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمہوری طریقہ سے بی جے پی کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے امیدواروں کو گاؤں میں داخل نہیں ہونے دے گی۔کرنال کے جاٹ بھون میں میٹنگ کے بعد ہریانہ سرپنچ ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ لیا کہ میٹنگ کی صدارت ہریانہ سرپنچ ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر رنبیر سمین نے کی۔ میٹنگ میں ایسوسی ایشن کے ریاستی نمائندگان کے علاوہ کرنال اور پانی پت ضلع کی سرپنچ تنظیم کے بلاک سربراہ موجود تھے۔ سرپنچوں نے ریاستی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے پنچایتوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام عائد کیا۔سرپنچ ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر رنبیر سمین اور دیگر سرپنچوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہر طبقہ کے مطالبہ کو لاٹھی چارج سے دبانے کا کام کیا ہے۔ پنچایتوں کے حقوق سلب کر لئے ہیں، جس سے سرپنچ گاؤں میں ترقیاتی کام نہیں کرا پائے۔ انہوں نے کہا کہ اب انتخابات میں بی جے پی اور جے جے پی کو سبق سکھانے اور سرپنچوں کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران سرپنچ بی جے پی امیدواروں کی پرزور مخالفت کریں گے اور انہیں گاؤں میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت کی معاون جے جے پی ختم ہو چکی ہے، ایسے میں اب سرپنچ بی جے پی کو ہرانے کے لئے گاؤں گاؤن جاکر لوگوں کو حکومت کی غلط پالیسیوں کے بارے میں اطلاع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سرپنچ ایسوسی ایشن کرنال میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کرے گی اور لوک سبھا انتخابات میں انڈیا اتحاد کی حمایت کا اعلان کرے گی۔سرپنچ ایسوسی ایشن کے سربراہ رنبیر سمین نے کہا کہ 26، 27، 28 اپریل اور 2-3 مئی کو سرپنچوں کے ساتھ بیٹھ کر حکمت عملی کو آخری شکل دی جائے گی۔ سرپنچوں کی ڈیوٹی گائیں گے کہ وہ عوام سے رابطہ قائم کریں۔ اس کے بعد ڈور ٹو ڈور لوگوں سے اپنی بات کہنے کے لئے جائیں گے۔ 15 مئی کے قریب ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ رنبیر سمین نے کہا کہ کرنال سے الیکشن لڑ رہے منوہر لال کھٹر کے خلاف زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist