• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, فروری 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

حسن احمد کی کانگریس سے بغاوت، ’آپ‘ سے لیں گے ’’ریچارج‘‘

عام آدمی پارٹی کا ’آپریشن جھاڑو‘، کانگریس کے دو مسلم کونسلروں کو پارٹی میں کیا شامل، عوام کے ساتھ دھوکہ،کجریوال کوچھوٹا ریچارج کہنے والے نے کانگریس چھوڑ کر تمام مصطفی آباد والوںکو شرمندہ کردیا ہے:عوام،مصطفی آباد کی ترقی کیلئے لیا فیصلہ:حسن احمد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 9, 2022
0 0
A A
حسن احمد کی کانگریس سے بغاوت، ’آپ‘ سے لیں گے ’’ریچارج‘‘
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، سماج نیوزسروس: اروند کجریوال کو چھوٹا ’’ریچارج‘‘ کہنے والے کانگریس سینئر لیڈر حسن احمد اور ان کے بیٹے علی مہدی آج عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے اور اپنے ساتھ تقریباًپوری مصطفی آباد کانگریس کو ساتھ لے گئے حالیہ دنوں کارپوریشن الیکشن 2022میں مصطفی آباد اسمبلی حلقہ کے تحت پانچ وارڈ آتے ہیں ان میں سے کانگریس کے چار امیدوار جن میں دوکامیاب ہوئے وہ اورجن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہوںنے بھی عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ مصطفی آباد وارڈ سے کانگریسی کونسلر حاجی خوشنود کی اہلیہ اور برج پوری وارڈ سے جاوید چودھری کی اہلیہ کے ساتھ نہرووہار وارڈ سے کانگریس کے امیدوار رہے علیم انصاری ،شیووہار سے اشوک بھگیل وغیرہ بھی عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ۔مصطفی آباد وارڈ ا وربرج پوری میں سینئر لیڈر حسن احمد اور علی مہدی کے خلاف لوگ بہت غصے میں ہیں اورانہوںنے علی کا مہدی کا تو پتلا تک جلا دیا ہے ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ جنہوںنے مرکز نظام الدین اور دہلی فساد 2020کو اپنا ہتھیار بناکر کجریوال کو آر ایس ایس کا چھوٹا ریچارج بتایا تھا ان لیڈران نے خود کوریچارچ کرنے کےلئے مصطفی آباد اسمبلی حلقہ کے لوگوںکا سودا کردیا ہے۔ ابتک کجریوال کو سبق سکھانا جو اپنا مقصد بتاتے تھے وہ خود کجریوال کی گود کی میں بیٹھ گئے ہیں۔ ابھی ایم سی ڈی انتخابات کے نتائج آئے ہوئے 48 گھنٹے بھی پورے نہیں ہوئے تھے کہ خبر آئی کے کانگریس کے نشان پر جیتے 9 کونسلروں میں سے 2 کونسلر عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی جو ایم سی ڈی انتخابات میں نہ صرف سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری بلکہ اس نے اکثریت سے 9 نشستیں زیادہ حاصل کیں،

لیکن وہ بی جے پی رہنماؤں کے بیان سے اس قدر بوکھلائی کہ اس نے ’آپریشن جھاڑو‘ چلانا شروع کر دیا۔ بی جے پی رہنماؤں نے بیان دیا تھا کہ میئر ان کا ہوگا، اور یہ سنتے ہی عام آدمی پارٹی نے یہ غیر اخلاقی حرکت کر ڈالی۔تمام اعداد و شمار کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ تقریباً ناممکن تھا کہ میئر عام آدمی پارٹی کا نہ ہو، لیکن اس نے گھبراہٹ میں وہ کیا جس کے لئے وہ بی جے پی پر الزام لگاتی رہتی تھی کہ بی جے پی اس کے خلاف ’آپریشن لوٹس‘ چلا رہی ہے۔ بی جے پی نے تو اس کے خلاف کوئی ’آپریشن لوٹس ‘نہیں چلایا لیکن اس نے وہ کیا جو بی جے پی منی پور اور گوا میں کر چکی ہے، یعنی عآپ نے کانگریس کے خلاف ’آپریشن جھاڑو‘ چلا دیا۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ مصطفیٰ آباد اور برج پوری کا ووٹر کیا سوچے گا۔ ووٹر، جس نے فسادات میں میں عام آدمی پارٹی کی کارکردگی پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کانگریس کو ووٹ دیا تھا، وہ کیا سوچے گا۔ اس کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہوا۔ کانگریس کے سابق رکن اسمبلی حسن احمد کے بیٹے، جن کے پاس دہلی کانگریس کی اہم ذمہ داری تھی اور جو 4 تاریخ تک کجریوال اور ان کی پارٹی کے خلاف کھل کر بول رہے تھے، اور ان پر اقلیت مخالف ہونے کا الزام لگا رہے تھے، وہ بھی اپنے اسمبلی حلقہ کے دونوں کونسلروں کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اب وہ اسی اروند کجریوال کی تعریف کرتے نہیں تھکیں گے جس کے خلاف وہ دن رات زہر اگلتے نہیں تھکتے تھے۔وقتی طور پر یہ کانگریس کے لئے ضرور جھٹکا ہے، لیکن عام آدمی پارٹی نے پہلی غلطی کر دی ہے اور اس نے نہ صرف اپنی شبیہ خراب کر لی ہے بلکہ مسلمانوں کو ہمیشہ کے لیے اپنا دشمن بنا لیا ہے۔ اس کے پاس اب بی جے پی کے خلاف بولنے کا جواز بھی ختم ہو گیا ہے۔ جو کونسلر کانگریس کے ٹکٹ پر جیتنے کے بعد عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں انہوں نے بھی اپنی مستقبل کی سیاست کے لئے پریشانیاں پیدا کر لی ہیں۔اب ضرورت انتخابی اصلاحات کی ہے کیونکہ عوام کے ساتھ یہ دھوکہ مستقل ہو رہا ہے۔ اس میں عوام کا کیا قصور ہے؟ یہ ضروری ہے کہ جو جس پارٹی سے جیتا ہے اس کو کم از کم آدھی مدت تک اس پارٹی کا رکن رہنا ضروری ہے، اور اس کو وفاداری تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ عام آدمی پارٹی کانگریس کے دیگر ارکان سے بھی رابطہ میں ہے اور ان پر وفاداری تبدیل کرنے کا لالچ اور دباؤ بنا رہی ہے۔

Tags: AapCongressDelhiHasan Ahmad
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    فروری 23, 2026
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist