• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

حسن محمود اور ناہید رانا نے پاکستان کو 172 رنز پر سمیٹ دیا

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے پانچ اور ناہید رانا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری انگ میں لنچ ٹائم تک بنگلہ دیش نے چھ اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 37 رنز بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے ابھی 148 رنز درکار ہیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 2, 2024
0 0
A A
حسن محمود اور ناہید رانا نے پاکستان کو 172 رنز پر سمیٹ دیا
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی(یو این آئی) حسن محمود (پانچ وکٹ) اور ناہید رانا (چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان کو دوسری اننگ میں 172 کے اسکور پر ڈھیر کردیا اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنالی ہے۔ بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 184 رنز بنانے ہوں گے۔
آج پاکستان نے کل کے 12 رنز پر 2 وکٹ کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صائم ایوب اور شان مسعود نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ابھی اننگ کے اسکور کو 47 تک پہنچایا ہی تھا کہ تسکین احمد نے صائم ایوب (20) کو آؤٹ کر کے پاکستان کو تیسرا جھٹکا دیا۔ 17ویں اوور میں ناہید رانا نے شان مسعود (28) کو پویلین بھیجا۔ بابر اعظم (11)، سعود شکیل (ایک) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ایک وقت 81 کے اسکور پر پاکستان کی چھ وکٹیں گر چکی تھیں۔ ایسے وقت میں محمد رضوان (43) اور آغا سلمان ناٹ آؤٹ (47) نے دوبارہ اننگ کو سنبھالا۔ حسن محمود نے 37ویں اوور میں محمد رضوان کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑدیا۔ اس کے بعد کے چار بلے بازتو چل میں آیا کی طرز پر ایک ایک کر کے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی دوسری اننگ 46.4 اوورز میں 172 رنز پر سمٹ گئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے پانچ اور ناہید رانا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ لنچ ٹائم تک بنگلہ دیش نے چھ اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 37 رنز بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے ابھی 148 رنز درکار ہیں۔
اس سے قبل اتوار کو لٹن کمار داس کی (138) سنچری اور مہدی حسن میراز (78) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے اتوار کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگ کی بنیاد پر 12 رنز سے پیچھے رہنے کے بعد حسن محمود کی شاندارگیندبازی کے دم پر پاکستان پر دباؤ بنایاتھا۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی گیندباز خرم شہزاد کی خطرناک گیندبازی (90 رنز پر چھ وکٹ) کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ محض چار کھلاڑی ڈبل فیگر تک پہنچے جس میں سنچری بنانے والے کے علاوہ مہدی حسن میرازا نے (78) اورحسن محمود ناٹ آؤٹ (13) اور شادمان اسلام 10 رن شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کو 11 اضافی رنز ملے ہیں۔ بنگلہ دیش کی اننگ 78.4 اوورز میں 162 کے اسکور پر سمٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے چھ اور میر حمزہ اور آغا سلمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی 12 رنوں کی معمولی برتری کے دوسری اننگ میں اس کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 3.4 اوورز میں صرف نو رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ کھیل کے اختتام پر صائم ایوب چھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اوپنر عبداللہ شفیق کو حسن محمود نے لٹن داس کے ہاتھوں سات رن کے اسکور پر کیچ آؤٹ کراکے بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی دلائی۔ دو رن بعد ہی محمود نے خرم شہزاد کو بولڈ کرکے پاکستان کو دوسرا جھٹکا دے کر مشکل میں ڈال دیا۔ پاکستان نے پہلی اننگ میں 274 رنز بنائے تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist