• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 11, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

جو خاموش ہے وہی مجرم ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 21, 2023
0 0
A A
جو خاموش ہے وہی مجرم ہے
Share on FacebookShare on Twitter

یہ امرت کال ہے ،اور سارا بھارت امرت کال میں جی رہا ہے ،اس امرت کال کو جی رہا ہے جس کا وہ کئی دہائیوں سے منتظر تھا ۔آخر وہ دن آہی گیا جب اس منتظر بھارت کے لوگوں کوایک ایسا نیتا مل ہی گیا جو امرت کی گنگا سورگ سے اتار کر بھارت کی دھرتی پر لے ہی آیا اور سارا بھارت امرت کال میں پرویش کر گیا ۔اب اس امرت کا ل کو اگر ہم سچ مان لیں تو پھر منی پور سے جو دو ماہ پہلے کی تصویر اور رپورٹ سامنے آ رہی ہے اسے افواہ مان لیں ؟اور اگر اسے افواہ ماننے کی کوئی گنجائش نہیں ہے تو پھر یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ گجرات سے شروع کئے گئے مہم کا ایک پڑاؤ منی پور بھی ہے جہاں عیسائی کوکی خواتین کو پولیس سے چھین کر انہیں ذلیل کیا گیا ۔آج جمعرات کا دن ہے اور جولائی کی بیس تاریخ جب دو ماہ پہلے کا یہ ویڈیو منظر عام پر آیا ہے ،اور پارلیامنٹ سے لے کر چائے خانوں تک یہ گفتگو ہونے لگی کہ منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے بھی اگر ملک کا سربراہ جو اس دور کو امرت کال بتا رہا ہے اگر خاموش ہے تو یقینا وہ تسلیم کر چکا ہے کہ منی پور ہمارے ملک کا حصہ نہیں ہے ۔کیونکہ جب ملک امرت کال میں پرویش کر چکا ہے تو پھر منی پور اس امرت کال کو دیکھ اور محسوس کیوں نہیں کر پارہا ہے ؟بہت سارے لوگوں کو یہ بھی لگ رہا ہے کہ منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پہلی بار ہو رہا ہے ۔لیکن ایسا وہی لوگ محسوس کر رہے ہیں جو گجرات کو بھلا چکے ہیں ۔ابھی حال ہی میں گجرات انتخاب کے چند ماہ پہلے جن ہندو ہردئے سمراٹوں کو گجرات سرکار نے ان کے بہترین کردار کی بنیاد پر معاف کیا تھا ان لوگوں کا جرم منی پور کےموجودہ سانحے سے کسی طور پر کم نہیں تھا ۔ایک عورت کو اس کے گھر کے تمام لوگوں کو قتل کر کے ،اس کی گود سے اس کے دودھ پیتے بچے کو چھین کر دیوار پر پٹک کر مار دینے کے بعد اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی ۔لیکن چونکہ اس کا نام بلقیس تھا اس لئے اس کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو جنہیں عدالت نے تو عمر قید کی سزا دی تھی لیکن گجرات کی سرکار نے انہیں باضابطہ معاف کر کے جیلسے نکال کر ان کی گلپوشی کی جیسے وہ دھرم یدھ کر کے جیل سے لوٹے ہوں۔منی پور میں جو کچھ تین خواتین کے ساتھ ہوا ہے اس میں بھی اسی طرح کے کردار ہیں ۔یہاں مظلام کا مذہب عیسائی ہے ۔گجرات میں بھی وہی سربراہ تھا جو آج منی پور پر خاموش ہے ۔
منی پور میں ایک ہجوم کے ذریعہ تین خواتین کو برہنہ کرنے اور پریڈ کرنے کے دو ماہ سے زیادہ کے بعد، پولیس نے کہا کہ انہوں نے اجتماعی عصمت دری اور اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے، اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لینگے ۔یہ واقعہ 3 مئی کا ہے جب جھڑپوں کا آغاز ہوا تھا ۔اور ریاست میں پولیس کی کارروائی کے ساتھ یہ جنسی تشدد کے پہلے کیسوں میں سے ایک ہے جس کی رپورٹ اور پیروی کی گئی تھی لیکن آج تک صرف ایک شخص کی گرفتاری ہوئی ہے جبکہ اس ہجوم کے 900سے 1000لوگوں پر ایف آئی آر ہوا تھا ۔بدھ کو اس واقعے کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر سامنے آیا۔ کلپ میں دو خواتین نظر آ رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ 4 مئی کو تھوبل ضلع کے نونگ پوک سیکمئی میں پیش آیا جب خواتین ایک پرتشدد ہجوم سے بچنے کی کوشش کر رہی تھیں جس نے کانگ پوکپی ضلع میں ان کے گاؤں پر حملہ کیا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 18 مئی کو کانگ پوکپی پولیس اسٹیشن میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کرائی گئی۔ اب اسے تھوبل منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ کی جگہ. ایف آئی آر میں کہا گیا کہ خواتین میں سے ایک کی عصمت دری کی گئی۔ گاؤں کے سربراہ کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، عصمت دری کا شکار ہونے والے کے والد اور بھائی کو ہجوم نے مار ڈالا۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ 19 سال کا بھائی اپنی بہن کو ہجوم سے بچانے کی کوشش میں مارا گیا ۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تین خواتین سمیت پانچ دیہاتی اپنی جان کے خوف سے جنگل کی طرف بھاگ گئے تھے اور پولیس نے انہیں بچا لیا تھا۔ تاہم، تقریباً 900-1000 مردوں کے ہجوم نے، جن میں سے کچھ کے پاس جدید ترین ہتھیار تھے، نے پولیس ٹیم کو روکا اور پانچوں کو پولیس کی تحویل سے چھین لیا۔ریاستی حکومت نے پانچ وادی اضلاع امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ، بشنو پور، کاکچنگ اور تھوبل اضلاع میں بدھ کو خواتین کے ایک گروپ کی طرف سے احتجاجی مارچ کی منصوبہ بندی کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیاگیا ۔ایک منی پوری صحافی ہوئیہنو ہوزل نے ٹویٹر پر کہا،’’خواتین کو برہنہ کر دیا گیا، ان کو سر عام دن کی روشنی میں باندھا گیا اور مارا پیٹا گیا۔ ایک مجرم کی طرف سے لی گئی ایک پریشان کن ویڈیو آج لیک ہو گئی اور وائرل ہو گئی۔ اس سے انسانیت کی تمام سطحیں ٹوٹ جاتی ہیں۔‘‘
اس واقعہ کی روشنی میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ نفرت کا زہر پورے ملک میں بری طرح پھیل چکا ہے اور یہ زہر اس لئے زیادہ مہلک ہے کہ یہ اکثریتی زعم کا زہر ہے جسے سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے لہٰذا اس صورت حال سے اگر ملک کو باہر نہیں نکالا گیا تو پھر ہمارا اور ہمارے بچوں کا مسقبل پوری طرح تاریک ہو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔
(شعیب رضا فاطمی)

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ڈونالڈ ٹرمپ نے کرائی جنگ بندی – بھارت پاک کے درمیان سیز فائر

    ڈونالڈ ٹرمپ نے کرائی جنگ بندی – بھارت پاک کے درمیان سیز فائر

    مئی 10, 2025
    ہندوستان کی خواتین کا ریکارڈ شاندار ہے سری لنکا کی خواتین کے خلاف

    ہندوستان کی خواتین کا ریکارڈ شاندار ہے سری لنکا کی خواتین کے خلاف

    مئی 10, 2025
    یوٹیوب نے بھارت میں چھ بنگلہ دیشی نیوز چینلز کی نشریات کو روک لگا دی

    یوٹیوب نے بھارت میں چھ بنگلہ دیشی نیوز چینلز کی نشریات کو روک لگا دی

    مئی 10, 2025
    غزہ میں امداد کی تقسیم کا امریکی منصوبہ جبری نقل مکانی کے مترادف ہے: انروا

    غزہ میں امداد کی تقسیم کا امریکی منصوبہ جبری نقل مکانی کے مترادف ہے: انروا

    مئی 10, 2025
    ڈونالڈ ٹرمپ نے کرائی جنگ بندی – بھارت پاک کے درمیان سیز فائر

    ڈونالڈ ٹرمپ نے کرائی جنگ بندی – بھارت پاک کے درمیان سیز فائر

    مئی 10, 2025
    ہندوستان کی خواتین کا ریکارڈ شاندار ہے سری لنکا کی خواتین کے خلاف

    ہندوستان کی خواتین کا ریکارڈ شاندار ہے سری لنکا کی خواتین کے خلاف

    مئی 10, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist