نئی دہلی، ہماراسماج:سیلم پور وارڈ نمبر 225 سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی امیدوار حجن شبنم رئیس نے وارڈ کے سیلم پور جے ، کے بلاک اور جعفرآباد میں گھر گھر جاکر وو ٹ مانگے اور مجلس اتحاد المسلمین کو مضبوط کرنے کی گزارش کی ۔لوگوں نے یقین دہانی کرائی کہ مجلس ہی واحد پارٹی ہے جو پسماندہ طبقات کے حقو ق کی لڑائی لڑتی ہے اس لئے ہم ووٹ ضررور دیں گے۔لوگوں نے ےہ بھی کہا کہ ہم اس وارڈ میں اپنے حق کی آواز بھی نہیں بلند کرسکتے کیوں کہ یہاں طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ حجن شبنم رئیس نے کہا کہ آپ لوگوں کو ایک بہترین موقع ملا ہے کہ آپ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی آواز میں آواز ملا کر اپنا اور پنے علاقے کا مقدر بدل سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ نہیں کررہے ہیں بلکہ یقین دلا رہے ہیں کہ اگر آپ لوگ ہمیں کامیاب کرتے ہیں تو سب پہلے امن و سلامتی فضاکی سازگار کریں گے تاکہ رات میں آنے جانے والوں کو کسی بھی طرح کاخوف نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں نے اویسی صاحب کو سننے کے لئے اتنے لوگ آئے تھے کہ ان کے سر بھی نہیں گن سکتے تھے جس سے صاف اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہم بڑے فرق سے کامیاب ہورہے ہیں اس لئے آپ لوگ کسی بھی پارٹی کے بہکاوے نہ کر اپنا قیمتی ووٹ خراب نہ کریں اور ہمیں یقین ہے کہ آ پ اس بات کا ضرور خیال رکھیں گے