حیدراباد، ملت اسلامیہ کی کامیابی کاواحد راستہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رہنےاور اتحاد واتفاق سے زندگی بسر کر نے میں ہے ٫اسکےسوا کوئ اور سبیل کار گر نہیں ہوسکتی۔ان خیالات کا اظہار مولانا محمدعبدالحفیظ اسلامی، سینئر کالم نگار وآزاد صحافی؛ مسجد صالحہ قاسمؒ ہاشم آباد میں کیا۔ملت میں پاے جانے والا تفرقہ اللہ کی رسی یعنی اسکی کتاب اور اسکی بھیجی ہوئی شریعت سے روگردانی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ مولانا اسلامی نے فرمایا کہ نوع انسانی کی کامیابی ہمیشہ سے ایک ہی چیز میں رکھی گئ !، وہ یہ کہ اللہ تعالی کی ہدایات اور اسکے انبیاءؑ کی لای ہوئ تعلیمات پر من عن عمل پیرا ہوجاناہے۔
نبی کریمصلی اللہ علیہ و سلم نے یہی بات اپنے خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر دیگر بہت ساری نصیحتوں کے علاوہ خاص طور پر یہ بھی ارشاد فرمایا کہ دیکھو میں تمہارے درمیان دو٢ چیزیں چھوڑے جارہا ہو اسے مضبوطی سے تھامیں رکھنا کبھی گمراہ نہیں ہونگے۔ ایک اللہ کی کتاب اور دوسری چیز میری سنت!!! ۔ مولانا نے یہ بات بھی بتائ کہ آج ملت میں اتحاد کا ہر شخص خواہشمند ہے منبر ومحراب سے لیکر گلی کوچوں میں تک اتحاد ملت پر بولنے والے او راتفاق کی خواہش رکھنے والے مل جاینگے لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہیکہ اس سلسلہ میں عملی طور پر کوئ گروہ آگے بڑھ کر مخلص ہوکراقدام کرنے اور اپنی انا کی قربانی دینے تیار نہیں۔ آخر میں مولانا حفیظ اسلامی نے اس بات کی تلقین فرمائ کہ اگر ہم اب بھی اپنی روش نہیں بدلیں تو اللہ تعالی کی رحمت سے اور بھی دور ہوتے چلے جائں گے جسکے نتیجہ میں ؛ ہمارا معاشرہ میں کوئ وقار باقی رہے گا اور نہ ہی ہمارا وزن محسوس کیا جاے گا۔ لہازا ہم اللہ کے اس احسان کو یاد رکھیں جس نے ہمیں ایمان جیسی نعمت سے سرفراز فرمایا ٫محمدصلی اللہ علیہ و سلم جیسی مبارک ہستی کو ہماری رہنمائ کے لیے مبعوث فرمادیا
اگر ہم اسکی ناقدری کریں تو اسکی سزاء ہمیں مختلف شکلوں میں بھگتنا پڑےگا،باطل قوتوں کو ہمارے سر پر سوار کیا جانا بھی ایک طرح سے عزاب ہی کی ایک شکل ہے۔












