• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, فروری 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

جنیوا میں ایران سےسمجھداری کی امید

جون 2025 کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے دیا بیان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 18, 2026
0 0
A A
جنیوا میں ایران سےسمجھداری کی امید
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن،  (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر جون 2025 میں ہوئے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنیوا میں ہوئی میٹنگ میں ایران سے سمجھداری کی امید ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان منگل کو جنیوا میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے جوہری مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل رہیں گے۔انہوں نے فردو، اصفہان اور نطنز پر ہوئے امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایران سے بات چیت کے دوران منطقی رویہ اپنانے کی اپیل کی۔ مسٹر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں ان مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل رہوں گا اور یہ بہت اہم ہوں گے۔ مجھے امید ہے کہ وہ (ایران) زیادہ منطقی ہوں گے۔”جنیوا اجلاس میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر کے مشیر جیرڈ کشنر کی شرکت کا امکان ہے۔ معاہدے کے امکانات پر مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ایران روایتی طور پر سخت موقف اپناتا رہا ہے، لیکن گزشتہ برس امریکی حملوں سے اس نے سبق سیکھا ہے اور اب مذاکرات کے لیے زیادہ مائل ہے۔انہوں نے کہا کہ "مجھے نہیں لگتا کہ وہ معاہدہ نہ کرنے کے نتائج چاہتے ہیں۔ یہ بہت اہم ہوگا۔ ایران ایک مشکل مذاکرات کار ہے، بلکہ میں کہوں گا کہ وہ برے مذاکرات کار ہیں۔ ہم معاہدہ کر سکتے تھے، بی-2 بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔” انہوں نے مزید کہا کہ "وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ مغربی ایشیا میں امن ہے، کیونکہ ہم نے ان کی جوہری تنصیبات پر بی-2 بمبار سے حملے کیے۔ اگر ہم حملے نہ کرتے تو وہ ایک ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتے۔ اگر ایسا ہوتا، تو معاہدہ ہی مختلف ہوتا۔”واضح رہے کہ جون میں ہوئے امریکی حملوں سے پہلے امریکہ چاہتا تھا کہ ایران یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر روک دے، جبکہ ایران ایسا کرنے کے اپنے حق پر زور دے رہا تھا۔ جنیوا کی یہ مذاکرات 6 فروری کو عمان میں ہوئے پہلے بالواسطہ دور کے بعد ہو رہے ہیں۔ اس ملاقات کو دونوں فریقین نے اچھی شروعات قرار دیا تھا، حالانکہ اختلافات برقرار رہے۔ امریکہ میزائل پروگرام اور علاقائی گروہوں جیسے کہ حزب اللہ پر بھی بحث چاہتا ہے، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام مذاکرات کا موضوع نہیں ہے اور وہ صرف پابندیوں میں ریلیف کے بدلے جوہری پابندیوں پر بات کرے گا۔
اسی دوران، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنیوا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ سے ملاقات کی اور سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ ایک منصفانہ اور مبنی بر انصاف معاہدے کے لیے وہاں پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "دھمکیوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔” آئی اے ای اے نے گزشتہ برس اسرائیل-امریکہ حملوں کے بعد ایران کے 440 کلوگرام اعلیٰ افزودہ یورینیم کے ذخیرے پر وضاحت طلب کی ہے اور نطنز، فردو اور اصفہان کی تنصیبات تک مکمل رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔ایران نے پیر کے روز آبنائے ہرمز میں ایک فوجی مشق بھی کی۔ ایران نے انتباہ دیا ہے کہ اگر امریکہ نے اس پر کوئی بھی حملہ کیا تو وہ ہرمز کو بند کر دے گا، جس سے دنیا کی 20 فیصد تیل کی تجارت متاثر ہوگی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے علاوہ اپنے میزائل پروگرام پر بھی بات کرے، لیکن ایران کا کہنا ہے کہ وہ پابندیاں ختم کرانے کے لیے صرف جوہری مسائل پر ہی بات کرے گا۔دریں اثنا، امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیر کو ہنگری کے دورے پر کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا مشکل ہوگا۔ مسٹر روبیو نے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ یہاں سفارتی طریقے سے ایک معاہدے پر پہنچنے کا موقع ہے… لیکن میں اسے بڑھا چڑھا کر بھی پیش نہیں کرنا چاہتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ "یہ مشکل ہونے والا ہے۔ کسی کے لیے بھی ایران کے ساتھ اصل معاہدہ کرنا بہت مشکل رہا ہے، کیونکہ ہم بنیاد پرست شیعہ علماء کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو مذہبی فیصلے کر رہے ہیں، جیو پولیٹیکل نہیں۔ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا آسان نہیں ہے، لیکن ہم کوشش کریں گے۔”

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بی جے پی بتائے، وزیرِ تعلیم آشیش سود کا اے پی جے اسکول سے کیا رشتہ ہے؟

    بی جے پی بتائے، وزیرِ تعلیم آشیش سود کا اے پی جے اسکول سے کیا رشتہ ہے؟

    فروری 18, 2026
    دہلی کی 241سے زیادہ سڑکیں گڈھوں سے پاک ہوں گی

    دہلی کی 241سے زیادہ سڑکیں گڈھوں سے پاک ہوں گی

    فروری 18, 2026
    اپنے دل کو اس قابل بنالیجیے کہ اللہ کا مہمان اس میں قیام کرسکے

    اپنے دل کو اس قابل بنالیجیے کہ اللہ کا مہمان اس میں قیام کرسکے

    فروری 18, 2026
    وسطی سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، کم از کم 28 افراد جاں بحق

    وسطی سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، کم از کم 28 افراد جاں بحق

    فروری 18, 2026
    بی جے پی بتائے، وزیرِ تعلیم آشیش سود کا اے پی جے اسکول سے کیا رشتہ ہے؟

    بی جے پی بتائے، وزیرِ تعلیم آشیش سود کا اے پی جے اسکول سے کیا رشتہ ہے؟

    فروری 18, 2026
    دہلی کی 241سے زیادہ سڑکیں گڈھوں سے پاک ہوں گی

    دہلی کی 241سے زیادہ سڑکیں گڈھوں سے پاک ہوں گی

    فروری 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist